تازہ ترین

یونیورسٹی آف چترال حسب سابق امسال بھی رواں ماہ اپریل کی 10تارٰیخ سے کُتب میلے کاانعقاد کر رہا ہے

چترال ( محکم الدین ) یونیورسٹی آف چترال حسب سابق امسال بھی رواں ماہ اپریل کی 10تارٰیخ سے کُتب میلے کاانعقاد کر رہا ہے ۔ جو کہ چترال یونیورسٹی میں ہی منعقد کیا جائے گا ۔ اس کُتب میلے میں سکول و کالج کے درسی کُتب سمیت ہر قسم کی کتابیں انتہائی رعایتی قیمت پر طلباء اور دیگر قارئین کو دستیاب ہو ں گی ۔ یونیورسٹی کے اس کُتب میلے سے چترال کے تمام اہل علم و دانش، کُتب بین خواتین و حضرات اور طلباء فائدہ اُٹھا سکتے ہیں ۔ کُتب میلہ 10اپریل 2019سے شروع ہو گا اور12اپریل تک جاری رہے گا ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ مواد

إغلاق