تازہ ترین

کراچی کے علاقے کورنگی میں لٹکوہ سےتعلق رکھنے والے تین افراد مچھلیوں کے لئے بنائی گئی ٹینک میں گرکر جان بحق

کراچی( چترال ایکسپریس) کراچی کے علاقے کورنگی میں مچھلیوں کے لئے بنائی گئی ٹینک میں گر کر 3 افراد جان بحق ہوئے ہیں، تینوں کا تعلق چترال سے ہے۔ تینوں افراد کا تعقل چترال کے لوٹ کوہ کے مختلف علاقوں سے تھا۔ اوژور، ارکاری اور مومی سے تعلق رکھتے تھے۔ جاں بحق افراد کی شناخت اقبال الدین، درویش اورزربلی کے نام سے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں 4 افراد جان بحق ہوئے ہیں تاہم چوتھے شخص کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔جان بحق افراد کی لاشیں جناح ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ پولیس نے فیکٹری مالک کو گرفتار کر لیا ہے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى