تازہ ترین

چترال یو نیور سٹی کو باضابطہ یو نیورسٹی کا در جہ دلوانے پر ہم وزیر زادہ کو خراج تحسین پیش کر تے ہیں ،نذیر احمد صدر آئی ایس ایف چترال

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس)) آئی ایس ایف چتر ال کے صدر نذیر احمد نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں مو جودہ حکومت کے تعلیم دوست پالیسی اور ایم پی اے وزیر زادہ کی کا وشوں سے چترالی طلباء کا درینہ مطالبہ چترال یونیور سٹی ایکٹ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کیاجسے آج صو بائی اسمبلی سے منظور کیا ۔اس کے بعد چترال یو نیورسٹی با ضا بطہ طورپر ہائیر ایجو کیشن سے منظور شدہ یو نیورسٹی کا در جہ پاچکی ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ ڈگری کا لج لوٹکوہ کی منظوری،یارخون ویلی ،بروغل میں این جی اوز کے تعا ون سے چلنے والے کا لجز کی بحا لی کے لئے ایلیمنٹری ایجو کیشن کے ذریعے فنڈنگ کرانے، عبدالولی خان یو نیور سٹی کے ڈیڑھ سواسٹو ڈنٹس کو فیس واپسی کے لئے درخواست منظور کروا کر جلد ادائیگی ممکن بنائی جو کہ قابل تحسین ہے ۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى