تازہ ترین

کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئےچترال کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوزکو ہائی الرٹ جاری

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوزکو ہائی الرٹ کیا گیا۔ حالیہ شدید بارشوں کے نتیجے سے چترال کے مختلف مقامات پر روڈ بلاک ہوئے جسے پولیس کےجوانوں نےعارضی طور پر ٹریفک کیلئے کھول دیا۔ ڈی۔پی۔او چترال کپٹن )(ریٹائرڈ) محمد فرقان بلال نے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اورایس ڈی پی اوز کو کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کیلئے ہائی الرٹ جاری کردیا اُنہوں نے پولیس جوانوں کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ جہاں کہی بھی قدرتی آفات،سیلاب یا لینڈ سلائڈنگ آنے کی صورت میں فوری اقدامات کرئے اورعوام کو ریلیف پہنچانے کیلئے ہمہ تن تیار رہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى