شاہ سعود کو ڈپٹی کمشنراپر چترال مقررکردیا گیا

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) صوبائی حکومت نے اپر چترا ل کے لئے با ضابطہ طور پر ڈپٹی کمشنر کی تقرری کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نئے قائم ہونے والے ضلع اپر چترال کے لئے شاہ سعود کو ڈپٹی کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔ پی ایم ایس گروپ سے تعلق رکھنے والے گریڈ 18کے آفیسر شاہ سعود اس سے قبل محکمہ بلدیات و دیہی ترقی میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات تھے۔ اسکے ساتھ ہی رقبے کے لحاظ سے صوبہ خیبر پختونخوا کا سب سے بڑا ضلع چترال عملاً دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے نیز ملاکنڈ ڈویژن میں ایک نئے ضلعے کا اضافہ ہو گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔