جمعیت علماء اسلام ضلع لوئر چترال کے ضلعی انتخابات24اپریل اور اپر چترال کے انتخابات25اپریل ہونگے۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)جمعیت علماء اسلام ضلع چترال کے انتخابات 24 اپریل کو چترال کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونگے انتخابات میں تین پینل حصہ لے رہے ہیں۔جن میں مولانا عبدالرحمن برائے امیر اور انعام میمن برائے جنرل سیکرٹری،2۔مولانا محمد الیاس برائے امیر اور نصرت الہیٰ برائے جنرل سیکرٹری۔3مولانا عبدالشکور برائے امیراورعبدالصمد برائے جنرل سیکرٹری اورقاضی نسیم شامل ہے۔اسی طرح اپر چترال کے انتخابات 25اپریل کو منعقد ہونگے جسمیں بھی تین پینل حصہ لے رہے ہیں جن میں مولانا شرکریم شاہ2۔مولانا محمد مراداور مولان فتح الباری برائے امیر شامل ہیں۔ضلع لوئر چترال کے الیکشن میں تقریباً 500اراکین اور اپر چترال میں تقریباً 280اراکین رائے حق دہی استعمال کرینگے۔ صوبائی ناظم انتخابات مولانا راشد محمد اپنے ٹیم کے ہمراہ اس سلسلے میں چترال پہنچ رہے ہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔