موڑکھو اور تورکھو میں نئی تعلیمی سال کے آغاز پر آگاہی واک کا اہتمام

وریجون( جمشیداحمد) موجودہ حکومت صوبے میں تعلیم کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمیNTS کے ذریعے اساتذہ کی تقرری اس کی واضح مثال ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افیسر( مردانہ) ضلع چترال حافظ نور اللہ نے موڑکھو اور تورکھو میں واک کے اختتام پر شراکاء سے خطاب کر تے ہوے کیا۔ واک کا اہتمام سب ڈویژنل ایجوکیشن افیسر (مردانہ) تورکھو ،موڑکھو اور گورنمنٹ ہائی سکول دراسن نے کیا تھا ۔ واک میں موڑکھو کے چھ پرایمری سکول مردانہ سکولوں کے اساتذہ اور طلبا وطلبات نے شر کت کی اس موقع پر ممتاز ماہر تعلیم اور سابق ڈی ڈی او عبدالکبیر اور سماجی کارکن احسان الحق نے بھی شرکا سے خطاب کیا اور والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو سکول میں داخل کر کے داخلہ مہم کو کامیاب کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔