تازہ ترین

مولانا عبدالرحمن اور مولانا کریم شاہ کو جمعیت علماء چترال لوئر اور اپر کے لیے امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان مسلم لیگ(ن) چترال کے ترجمان اور سیکرٹری اطلاعات نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے ایک اخباری بیان میں جمعیت علماء اسلام چترال لوئر کے لئے سابق ایم پی اے مولانا عبدالرحمن کو امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے جبکہ مولانا لریم شاہ کو اپر چترال کے لئے امیر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال ان کے انتخاب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ جمعیت علماء اسلام حق کی آواز ہے۔اور قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہونے والے ناانصافی کے خلاف ہر فورم اور ہروقت حق کی آواز بلند کرتا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مولانا عبدالرحمن کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) اور جمعیت علماء اسلام چترال کے سیاسی تعلقات اور بھی مضبوط ہونگے۔

Advertisements

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى