تازہ ترینعنایت اللہ اسیر

گردگان برگمبد۔۔۔مضبوط پاکستان ہی مضبوط ہندوستان کی ضمانت ھے

…….تحریر: عنایت اللہ اسیر……

Advertisements

اگر خدانخواستہ خاکم بدھن ہندوستان کے ناعاقبت اندیشیون سے پاکستان کو کجھ ہوگیا تو تاریخ اپنے اپ کو دوہرانے میں دیر نہیں کریگی
اور مشرقی بنگال سے لیکر ایران اورافغانستان تاجکستان اور چیچنیاء تک کے ڈیڑھ ارب مسلمان ہندووں کے مظالم سے مسلمانوں کو چھڑانے کے لیے ایک آواز کے ساتھ اُٹھینگے اور پورے برصغیر پاک و ہند پرحسب سابق مسلمانوں کی حکومت دوبارا قائم ہوجایگی
لہذہ ھندوستان کو مسلہ کشمیر کشمیریوں کے آزاد مرضی کے مطابق حل کرکے اس خطے کو جنگ کی طرف بڑنے سے بچاکر امن اور بھائی چارہ کا ماحول بحال کرکے اپنے ملک کے باشندوں کے تعمیر وترقی کی طرف توجہ دیکر تعلیم,صحت ,سڑکوں کی تعمیر اورزراعت کی ترقی پرتوجہ دیکر جنگی جنون سے نکل آیے ورنہ ہندوستان کے مظالم کشمیرمیں اس حد تک بڑ چکے ہیں کہ مزید کشمیرمیں مسلمانون پرظلم و زیادتی اور ننگی بربریت ناقابل برداشت ہوچکی ہے اوراگرعالم اسلام کے مسلمان جاگ گئے تو انڈیا کا انجام بھی روس سے مختلف نہ ہوگا
اللہ پاک نے پاکستان کو زمین کے ایک ایسے جغرافیائی خطے میں قائم کرکے ایک ایٹیمی قوت کے طور پر مضبوط کیا ہے کہ اب پوری دنیا کو اگر زمینی راستے سے سمندر سے خشکی کے راستے سنٹرل ایشیاء تک رسائی حاصل کرنا چاھے تو پاک سرزمین ہی کے ذریعےاجاسکے گی اور اگر انڈیا ہٹ دھرمی چھوڑ کر پرامن بقایے با ہمی کا راستہ اپنائے توانڈیا پاک وطن کا ذمین استعمال کرکےافغانستان ,ایران اور سنٹرل ایشیا تک مختصر راستے کی تعمیر کرکے شب و روز استعمال کرسکتا ہے جنگ و جدل قتل وغارت کے ماحول میں پاکستان اور انڈیا اپنے اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے بجایے امریکہ اور دیگر ممالک کے ہتھیاروں کا تجربہ گاہ ہی رہنگے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ

زر الذهاب إلى الأعلى