کے ایف ڈبلیو کے ڈاکٹر تھیلو سٹیفن ہائیبرگر اور محترمہ ماجا بوٹ کا پر صد شیشی کوہ میں ایس آر ایس پی کے زیر نگرانی تعمیر ہونے والے بجلی گھر کا معائنہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) آ پ کے چہروں پر خوشی اور مسکراہٹ دیکھ کر مجھے اطمینان ہو رہا ہے کہ جرمنی کے لوگوں کی طرف سے دیئے ہوئے فنڈ سے آپ کے لیئے بننے والا چھوٹا پن بجلی گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار جرمن خاتون محترمہ ماجا بوٹ Ms Maja Bott نے پرصدشیشی کوہ میں ایس آر ایس پی چترال کے زیر نگرانی KFW کی مالی تعاون بواسطہ پی پی اے ایف کے بین الاقوامی معیار کے مطابق تعمیر ہونے والے 125 KW کے پن بجلی گھر کے معائنے کے موقع پر اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بجلی گھر جرمن قوم کی طرف سے پرصد کے لوگوں کیلئے ایک تحفہ ہے۔ اس کی بہتر نگہداشت اور نگرانی آپ کی زمہ داری ہے۔ اور یہ آپ لوگوں کی ملکیت ہے۔ یہ دیکھ کر خوشی کے ساتھ اطمینان بھی ہوئی کہ جرمنی کے لوگوں نے جو پیسے دیئے آپ ان کو صحیح مصرف پر لگا کر اپنا ایک اہم مسئلہ حل کر لیا ہے۔
KFW کے ڈاکٹر تھیلو سٹیفن ہائیبرگر Dr. Thilo Stephen Heiberger نے کہا کہ اس بات پر بہت خوشی ہے کہ آپ لوگوں کے بجلی کا مسئلہ حل ہوگا اور آپ کو فل وولٹیج والا بجلی ملے گی۔ جسے آپ ہر قسم کے کام اور الات استعمال کرنے کے قابل ہو جائنگے لیکن اس کے ساتھ اس بات کا بھی خیال رکھنا ہو گا کہ بجلی جتنی مفید چیز ہے اتنی خطرناک بھی ہے۔اس لئے بجلی کا استعمال کرتے ہوے انتہائی احتیاط برتیں اور خصوصاًبچوں اور خواتین کو ضروری ہدایات اور تربیت دیں تاکہ کوئی نقصان کا اندیشہ نہ ہو۔
مہمان جب پرصد پہنچے تو پرصد، پرگاڑ، شاہی نور اور پورت گول کے عمائدین، بچے، بوڑھے اور جوانوں نے ان کا پرجوش اور شاندار استقبال کیا۔ اور ان پر پھول نچھاور کئے۔ جسے مہمانوں نے بہت سراہا اور خوش ہوئے۔ ان کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔
پروگرام کا باقائدہ آغاز قاری نسیم نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔ ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر جاوید احمد نے اسٹیج کے فرائض سرانجام دیے۔ ID منیجر پی پی آ ر صلاح الدین صالح نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے معزز مہمانوں کا پرصد تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔
تقریب سے پی پی اے ایف HRE پروجیکٹ کے جنرل منیجر نفیس احمد، Integration کے شوکت علی نے بھی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کے کام کو سراہا اور آئندہ بھی اس طرح اتحاد واتفاق سے آپس میں جڑ کر کام کرنے کی تلقین کی۔ پرصد کمیونٹی کی طرف سے VO کے صدر (ر) صوبیدار مصطفی خان اور معراج عالم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ آخر میں ایس آر ایس پی کے ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر طارق احمد نے مہمانوں اور کمیونٹی کے لوگوں کا شاندار پروگرام منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔