ٹی ایم اے چترال کی زیر نگرانی اتالیق پل چترال سے ملحق سبزی بازار میں ماہ رمضان کیلئے سستا بازار کا افتتاح کر دیا گیا

 

چترال ( محکم الدین ) ٹی ایم اے چترال کی زیر نگرانی اتالیق پل چترال سے ملحق سبزی بازار میں ماہ رمضان کیلئے سستا بازار کا افتتاح کر دیا گیا .اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان,ای اے سی اعجاز قریشی , ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فضل باری . ٹی ایم او چترال قادر ناصر, اے ایف سی رحمت ولی , ارشد حسین ,ممبر ڈسٹرکٹ کونسل رحمت الہی اور ویلج ناظم ہدایت الرحمن وغیرہ موجود تھے . اسسٹنٹ کمشنر نے سستا بازار کےافتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا . کہ سستا بازار ماہ رمضان کیلئے قائم کیا گیا ہے . جس میں دکاندار رضاکارانہ طور سبزی بازار سے کم قیمت پر فروخت کریں گے .جبکہ سبزی کےعلاوہ کریانہ کےسامان بھی بارعایت دستیاب ہوں گے . انہوں نے کہا . کہ ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا . اور کسی سے رو رعایت نہیں برتی جائے گی . ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فضل باری نے کہا . کہ قصاب ابھی سے گوشت کے نرخ بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں . جبکہ بڑے گوشت کی قیمت 350 اور چھوٹاگوشت 600 روپے فی کلوگرام فروخت ہو رہا ہے . انہوں نے کہا . کہ ہم قصابوں کے ریٹ میں مزید اضافہ نہیں کر سکتے . جو بھی قصاب انتظامیہ کافیصلہ نہیں مانے گا . اس کی دکان سیل کر دی جائے گی . انہوں نے کہا . کہ ٹی ایم اے کے رجسٹرد قصاب خانے کے علاوہ کسی کو بھی قصابی کی اجازت نہیں ہو گی . انہوں نے کہا . کہ مرغی زندہ 222 روپے فی کلو گرام فروخت کیا جائے گا . اور عوام تول کر فی کلوگرام سرکاری قیمت کے مطابق رقم ادا کریں. اس سے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کاروائی ہو گی . اسسٹنٹ کمشنر نے کہا . کہ نرخناموں پر نظر رکھی جائے گی . اور ماہ صیام میں غریب عوام کو لوٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔