چئیرمین فیض الرحمن کا اپر چترال میں سستا بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیائے ضروریہ کی عدم دستیابی پر تحقیقات کا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) معروف سماجی کارکن اور اے این پی اپر چتراال کے صدر چیرمین فیض الرحمن نے ڈسٹرکٹ اور تحصیل انتظامیہ کی طرف سے ہیڈکواٹر بونی میں رمضان پیکیج کے نام پرسستہ بازار میں اشیاضروریہ نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  نقلی سستہ بازار لگاکرعوام کو بےقوف بنانا  سخت افسوسناک امر ہےاور صوبائی سطح پرعوام کے ساتھ ہونے ہونے والے اس مذاق کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکو مت رمضان میں غریب عوام کو ریلیف دینے کی بلند وبادعویٰ کر رہا ہے دوسری طرف یوٹیلٹی اسٹور میں صرف صابن اور شیمپو کےعلاوہ کچھ بھی دستیاب نہیں۔اگر حکومت نےاپنا قبلہ درست کرکے عوام کو صحیح معنوں میں ریلیف نہیں دیا تو روزہ دار مدینے کی ریاست کے خلاف سڑکوں میں نکلنے پر مجبور ہونگے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔