فکر فردا…خدمات تک رسائی کا قانون…..

حکومت خیبر پختونخواہ نے اپنے سابقہ دور نے ریکارڈ قانون سازی کی اور مختلف شعبوں میں قانونی پیچیدگیوں کو دور کرکے انہیں دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی ہے،انہی قوانین میں سےایک خدمات تک رسائی کا قانون ہے۔اقتدار میں آنے کے بعد 2014ء میں کے پی حکومت نے خدمات تک رسائی کا قانون(رائٹ ٹوپبلک سروس ایکٹ) منظور کروایا جس کا مقصد مختلف شعبوں کی کارکردگی کو بہتر بناناتھا اس ایکٹ کی منظوری کے بعد ہر ضلع کی سطح پرآر ٹی ایس کمیشن کا قیام عمل میں لایا گیا جس کے سربراہ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر آر ٹی ایس کمیشن کہا جاتا ہے۔ کوئی بھی شہری کسی بھی مسئلے بالخصوص سرکاری اداروں سے متعلق مسائل کو شکایات کی صورت میں ڈی ایم او (ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر )آر ٹی ایس کے سامنے تحریری صورت میں پیش کرسکتے ہیں ۔خدمات کیا ہےاور کن مسائل پر آر ٹی ایس کمیشن سے رجوع کیا جاسکتاہے۔ خدمات کیا ہے۔۔؟ حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے خدمات تک رسائی کے قانون کے تحت مندرجہ ذیل خدمات کو شامل کیا جاچکا ہے۔ 1۔ ایف آئی آر کا اندراج کو ئی بھی شہری اپنے ساتھ ہونے والی ناانصافی پراپنے متعلقہ پولیس تھانے میں ایف آئی آر کےاندراج کے لئے درخواست دے سکتےہیں اور اس درخواست پر فوراً کاروائی عمل میں لانا اور ایف آئی آر درج کرنا متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کی ذمہ داری ہے،ایسا نہ ہونے کی صورت میں وہ شہری فوراً آر ٹی ایس کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں۔ 2۔ (الف) ٹرک وغیرہ یا پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے بڑی گاڑیاں٭ ڈرائیونگ لائسنس(لرز ) کا اجراء ڈائیورنگ لائسنس (لرز) کے اجراء کے لئے شہری ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ/ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے رجوع کرسکتے ہیں اور اس شہری کے مسئلے کو اسی دن نمٹانامجاز آفیسر کی ذمہ داری ہے۔ ٭نئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء اور ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کوئی بھی شہری نئے ڈرائیونگ لائسنس کے لئے ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ/ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو درخواست دے سکتے ہیں اور مجاز آفیسر کا پشاور میں دن تک کے اندر اور دیگراضلاع میں صرف دس دنوں میں اس مسئلے کو حل کرنے کا پابند ہے۔ درخواست پرعمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں شہری آر ٹی ایس کمیشن سے رجوع کرسکتےہیں۔ (بی) دوسری گاڑیوں کے لئے ٭درائیونگ لائسنس(لرز) کا اجراء، نئے ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء اور پرانے لائسنس کی تجدید کوئی بھی شہری ڈرائیونگ لائسنس(لرز) کےاجراء، نئے ڈرائونگ لائسنس کے اجراء اور پرانے لائسنس کی تجدید کے لئے اپنے متعلقہ ڈی پی او کو درخواست دے سکتے ہیں اور دس دن کے اندر اندر شہری کی اس درخواست پر عمل درآمد ڈی پی او کی ذمہ داری ہے۔ 3۔ ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ کوئی بھی شہری ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر یا اسسٹنٹ کمشنر کو درخواست دے سکتے ہیں جو دس دن کے اندر ڈومیسائل سرٹیفکیٹ فراہم کرنے کے پابند ہے۔ 4۔ فرد(زمین کا نمبر) کوئی بھی شہری فرد(زمین کا نمبر) کے حصول کے لئے پٹواری میں درخواست دے سکتے ہیں سات روز کے اندر اس مسئلے کو حل کرنا متعلقہ پٹواری کی ذمہ داری ہے۔ نہ ہونے کی صورت میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر رائٹ ٹو پبلک سروس کمیشن سے رجوع کرکے مجاز اتھارٹی کے خلاف شکایت درج کرسکتے ہیں اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر متعلقہ اداروں کے ذریعے شہری کے مسائل کو حل کروانے یا قانونی چارہ جوئی کرنے کا ذمہ دار ہے۔ (جاری ہے)

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔