نہرآٹانی کی حالت روز برز مخدوش ہوتی جارہی ہے،بیلچہ داروں کی تعداد اور نہر آٹانی پر اُن کے کام کو یقینی بنایا جائے

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) اٹانی لشٹ ایون اور کورنگ لشٹ ایون کے لوگوں نے حکومت سے محکمہ آبپاشی چترال کے حکام کی عدم دلچسپی اور بیلچہ داروں کی غفلت کے باعث نہر آٹانی کے پانی کی چوری اور بھل صفائی نہ کرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے پانی کے مسائل فوری طور پر حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا۔ کہ اس حوالے سے متعلقہ اانجینئرزاور ضلع دار کو بار بار نہر میں غیر قانونی وال بند اور پائپ کنکشن ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہو ئی ۔ جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ پانی کی شدید قلت اور مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ نہر کانگران غیر مقامی ہونے کی وجہ سے بیلچہ داروں کی نگرانی نہیں ہو پارہی۔ جس کا متبادل ہونا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے پانی چوروں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے،نہر کے ٹیل ایریا میں دو ہزار فٹ ایریے کی توسیع کرنے اور علاقہ بڑاوشٹ سے نہر کے آخری حصے تک تمام خراب وال بند کی تعمیر کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ جب تک نہر کے ٹیل ایریا میں بیلچہ دار کی تقرر نہیں کی جاتی، پانی کی چوری روکنا مشکل ہے۔ اس لئے بیلچہ دار کی تقرر ممکن بنائی جائے۔ انہوں نے کہا۔ کہ پانی کی چوری روکنے میں ادارے کی عدم دلچسپی کی بنا پر مقامی لوگ اب تک اپنی طرف سے عارضی پہراداروں کو ایک لاکھ روپے بطور اجرت ادا کر چکے ہیں۔ جسے مزید جاری رکھنا لوگوں کے بس کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے اس بات کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔ کہ ہر سال نہر آٹانی کی بھل صفائی کیلئے کتنے فنڈ دیے جاتے ہیں اور وہ کہاں خرچ کئے جاتے ہیں۔ جبکہ نہر کی حالت روز برز مخدوش ہوتی جارہی ہے۔ اسی طرح بیلچہ داروں کی تعداد اور نہر آٹانی پر اُن کے کام کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔