ڈپٹی کمشنر اپر چترال کی طرف سے بونی میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوام نے مسائل کے انبار لگادئیے۔

،بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)اپر چترال میں ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد ہوا جس میں تمام محکمہ جات کے سربراہان تحصیل ناظم ،وی سی ناظمین ،کونسلرزمعتبرات علاقہ اور بڑے تعداد میں عوام نے شرکت کیں۔کھلی کچہری میں اپر چترال کے عوام نے علاقے کے خستہ حال سڑکوں،پی ٹی سی ایل فائبر اپٹیک لائین،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں لیڈی ڈاکٹرز کی کمی،بی ایچ یو، ریشن میں ڈاکٹر ز کی تعیناتی سمیت دیگر مسائل سے ڈی سی شا ہ سعود کو اگاہ کیا۔اپر چترال کے عوام نے ڈی سی سے عوام کی سہولیات کے لیے بونی میں دفترات قائم کرنے کی بھی درخواست کی۔کمیونٹیز نے بھی مختلف محکمہ جات کے دفترات کی فوری قیام پر زور دیا جس پر ڈی سی شاہ سعود نے کہا کہ سی اینڈ ڈبلیو اورمحکمہ تعلیم کے سربراہوں کی پوزیشنز کی منظوری پی ایچ ای اور محکمہ فنانس کی طرف سے دی گئی ہے جس کی تعیناتی بہت جلد ہوجائیگی۔اُنہوں نے کہا کہ علاقے کو درپیش مسائل کی حل کے لئے بہت جلد اقدامات اُٹھانے کی یقین دہانی کی۔
واضح رہے کہ یہ ڈپٹی کمشنر اپرچترال کی طرف سے علاقے میں پہلی کھلی کچہری تھی۔اگلے دو کھلی کچہری 18مئی کو مستوج اور 19مئی کو موڑکہو میں منعقد کی جائیگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔