بلاول پر جھوٹے کیسز بنا کر نیب انتقامی کاروائی کررہی ہے،پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور ضلعی نائب ناظم اسد علی کشمیری

مردان(چترال ایکسپریس)پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور ضلعی نائب ناظم اسد علی کشمیری نے کہاہے کہ حکومت نیب کے ذریعے اپوزیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے لیکن اسے کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بلاول پر جھوٹے کیسز بنا کر نیب انتقامی کاروائی کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان سے روالپنڈی کے لئے روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسد علی کشمیری کی قیادت میں سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بلاول ہاؤس روالپنڈی کے لئے گیا ہوا تھے۔روالپنڈی پہنچنے پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینیٹر حاجی خانزادہ خان،سینیٹر روبینہ خالد،صوبائی صدر ہمایون خان،سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب اور دیگر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔اسد علی کشمیری نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کے لئے آواز اٹھائی ہے۔حکومت نیب کے ذریعے عوام کا آواز دبانا چاہتی ہے۔پیپلز پارٹی کے جیالے اپنے لیڈر بلاول بھٹو زرداری پر مر مٹنے کے لئے ہمہ وقت تیا ر ہیں۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی سے عوام کی چیخیں نکل گئی ہے۔عید الفطر کے بعد ملک گیر احتجاج شروع کیا جائے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔