ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال چترال میں چہرے اور جبڑے کا سرجن نہ ہونے کی وجہ سے غریب مریضوں کو پشاور کا رخ کرنا پڑرہا ہے۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال چترال میں چہرے اور جبڑے کا سرجن نہ ہونے کی وجہ سے غریب مریضوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے اور جس کی وجہ سے غریب مریضوں کو پشاور کا رخ کرنا پڑتا ہے۔اطلاعات کے مطابق ضلع چترال کے سب سے بڑے ہسپتال میں چہرے اور جبڑے کا سرجن نہ ہونے کی وجہ سے متاثر ہ مریضوں کو پشاور جانا پڑتا ہے۔ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال میں جہرے اور جبڑے کا سرجن نہ ہونے کی وجہ سے جبڑا ٹوٹنے والے مریضوں کا علاج ممکن نہیں ہوتا جن کو پشاور ریفر کیا جاتاہے۔اس کے علاوہ Oral Cancer،Mouth Canser، Tongue Cancer کے مریضوں کی تشخیص کے لیے مریضوں کو جن کی تعداد زیادہ ہے پشاور ریفر کرنا پڑرہا ہے۔یاد رہے کہ ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال میں گزشتہ سال جہرے اور جبڑے کے سرجن کی تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی جس کی وجہ سے چہرے اور جبڑے کے متاشرین کا علاج چترال ہی میں ہورہا تھا مگرنہات قلیل عرصے بعداس سرجن کا تبادلہ ضلع چترال سے باہر کردیا گیا۔اس سلسلے میں جب ان مرضوں میں مبتلا مریضوں سے بات کی گئی تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے علاج معالجے کے سلسلے میں انہیں پشاور جانا پڑتا ہے۔مریضوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال چترال میں چہرے اور جبڑے کے سرجن کی تعیناتی عمل میں لائی جائی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔