شدید بارشوں کی وجہ سے اپر چترال میں سڑکیں جگہ جگہ بند، عوام کو شدید سفری مشکلات کا سامنا

اپرچترال( کریم اللہ) اپر چترال میں گزشتہ رات سے جاری شدید ترین بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے سڑکین جگہ جگہ بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اپر اور لوئر چترال کو ملانے والی واحد چترال بونی مستوج بروغل روڈ کھونگیر دیرو بوخت کے مقام پر سیلابی ریلے کی نظر ہوگئی ہے اور یوں اپر چترال کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے مکمل طور پر منقطع ہو کے رہ گیا ہے، اسی طرح پرواک،آوی لشٹ وغیرہ میں بھی سیلابی ریلے سے سڑکیں تباہ ہو کرکے رہ گئی ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی دوبارہ بحالی کے لئے کسی قسم کا کوئی اقدام نظر نہیں آرہا ہے، سماجی حلقہ محکمہ سی این ڈبلیو چترال سے مطالبہ کررہے ہیں کہ اپر چترال میں تباہ حال سڑکوں کی جلد از جلد بحالی کر کے سفری مشکلات کا آزالہ کیا جائے۔ یاد رہے اس وقت چترال میں ہزاروں کی تعداد میں ملکی و غیر ملکی سیاح موجود ہے، سڑکیں کی اس بندش کی وجہ سے انہیں شدید دشواریاں پش آرہی ہے۔ اس کے علاوہ اپر اور لوئر چترال کو ملانے والی واحد چترال بونی مستوج شندور روڈ کی دفاعی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے، جن کی ہر موسم میں بحالی ناگزیر ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔