چترال،پاکستان کے دینی مدارس میں امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں الصفہ ٹیلنٹ ایوارڈ کے تحت نقد انعامات تقسیم

چترال(شہریار بیگ سے) پاکستان کے دینی مدارس میں امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں الصفہ ٹیلنٹ ایوارڈ کے تحت نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب کے مہمان خصوصی ضلع ناظم حاجی مغفرت شاہ جبکہ صدارت مشہور عالم دین مولانا عبد الحکیم نے کی۔ نقد انعامات میں پہلے نمبر پر آنے والے داروالعلوم کراچی کے مولانا امین اللہ چترالی کو ایک لاکھ روپے دوسرے نمبر پر مولانا امتیاز الدین سکنہ دروش کو چالیس ہزار روپے تیسرے نمبر پر مولانا رشید احمد اور مولانا عبد الرحمن کو تیس ہزار روپے جبکہ قاری قاری ضیاء الدین جو کہ عالمی مقابلہ حسن قرات میں پہلے نمبر پر آیا تھا جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری حافظ انعام اللہ میمن کی طرف سے خصوصی انعام مبلغ پچیس ہزار رپے نقد دئے گئے۔نقد انعامات مولانا عبد الحکیم نے تقسیم کی۔اس موقع پر مقررین مولانا عبدالشکور،قاری جمشید احمد،مولانا محمد شفیع،مولانا عبد الرحمن ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن،اسسٹنٹ کمشنر چترال عالمگیر خان نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ برصغیر میں دینی مدارس کا قیام 1866سے شروع ہوا۔جو ہر دور میں سر اُٹھانے والے فتنوں کا ڈھٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ہر سال ہزاروں کی تعداد میں علماء کرام دینی مدارس سے فارع التحصیل ہو کر معاشرے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے مظبوط قلعے ہیں۔ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور دین اسلام کی سربلندی کے لئے ان مدارس کا اہم کردارہے۔ مقرریں نے ملک بھر میں تعلیم حاصل کرنے والے دینی مدارس کے اول دوئم اور سوئم پوزیشن لینے والے چترالی طلبہ،طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے الصفہ ٹیلنٹ ایوارڈ پر مولانا عبد الحکیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔