صوبائی حکومت نے 2019-20کے بجٹ میں چترال یو نیورسٹی کے ترقیا تی منصو بے کو سا لانہ ترقیا تی پرو گرام سے نکا ل دیا 

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس ) خیبر پختونخوا کی کی حکومت نے 2019-20کے بجٹ میں چترال یو نیورسٹی کے تر قیا تی منصو بے کو سا لانہ تر قیا تی پرو گرام سے نکا ل دیا ہے وفاقی حکومت نے پہلے ہی چترال یونیور سٹی کے لئے مختص 3ارب روپے کا فنڈ ;80836880;سے نکا ل دیاتھا صو بائی حکومت نے 2017-18کے بجٹ میں چترال یو نیورسٹی کے لئے زمین خرید نے کی غرض سے 88کروڑ روپے مختص کئے تھے لیکن یہ فنڈ خرچ نہیں ہوا 2018-19کے بجٹ میں ایک ارب 20کروڑ کی رقم رکھی گئی مگر یہ رقم بھی خرچ نہیں ہوئی اصول یہ ہے کہ صو بائی حکومت زمین خرید کر دیدے تو وفاقی حکومت تعمیرات کے لئے فنڈ ریلیز کر تی ہے 2019-20کے بجٹ میں وفا قی حکومت نے چترال یو نیورسٹی کا منصو بہ پہلے ہی نکا ل دیا تھا 18تاریخ کو صو بائی حکومت نے بھی چترال یو نیورسٹی کے لئے جاری اخراجات کی مد میں 402ملین روپے منظور کئے اور ترقیا تی منصو بے کا حصہ ختم کر دیا اس طرح 10شعبوں میں 2ہزار طلباء و طا لبات کا مستقبل داءو پر لگ گیا ہے یہ بات قا بل ذکر ہے کہ 2007سے2013ء تک پی پی پی اور اے این پی کی مخلوط حکومت نے 4یو نیورسٹیاں اور دو میڈیکل کا لج قائم کئے تھے تحریک انصاف کی حکومت نے 6سالوں میں چترال یو نیورسٹی کا افتتاح کیاتھا مگر اس کو اے ڈی پی سے خارج کرنا سمجھ سے با لا تر ہے حا لانکہ تعلیم وزیر اعظم عمران خان کی تر جیحات میں پہلے نمبر پر ہے اور سوات میں تین نئے منصو بوں کے لئے تر قیاتی فنڈفراخ دلی کے ساتھ رکھے گئے ہیں ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔