کمشنر پشاور کی طرف سے پولیو ہیروز میں ا نعامات کی تقسیم

پشاور(چترال ایکسپریس)جمعرات کے روز کمشنر آفس جرگہ ہال میں پولیوکے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔جس میں کمشنر پشاور امجد علی خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیوورکران میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشرف حسین،اسسٹنٹ کمشنر سارا رحمان، ڈاکٹر اکرام ڈویژنل این سٹاپ،ڈاکٹر انور جمال این سٹاپ آفیسر، ڈبلیو ایچ او، یونیسیف اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی موجودتھے انعام حاصل کرنے والے پولیو ہیروز نے مشکل ترین حالات میں اپنی جان ومال کی فکرکئے بغیر اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سرانجام دی اور بچوں تک پولیوسے بچاؤ کی ویکسین کی فراہمی کو یقینی بنایاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور امجد علی خان نے کہا کہ بچوں کو معذوری سے بچانا ایک قومی فر یضہ ہے جس میں محکمہ صحت اور معاون اداروں کے حکام کے ساتھ ساتھ پولیو ہیروز شاندار خدمات سر انجام دے رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پولیو کے خلاف مہم فرائض منصبی کے ساتھ ساتھ ایک جہاد بھی ہے۔
انہوں نے پولیو ورکرزکی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ پولیو پروگرام کی کامیابی میں ورکرز کا خون پسینہ شامل ہے مشکل حالات میں جب ضلعی انظامیہ کے لئے عوام میں جانا مشکل تھا پولیو ورکرز نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ویکسین پلائی۔اپریل مہم میں منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس سے پولیو پروگرام کی ساکھ متاثرہوئی ہے اور پولیو ورکرز کو نئے سرے سے جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔
پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پولیو ہیروز کی انتھک محنت کی وجہ سے امید ہے کہ جلد ہی ملک بھرسے پولیو کا خاتمہ کر دیا جائے گا اس موقع پر کمشنر پشاور نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 53 پولیو ورکرزمیں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اور پولیو کے ہر مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے دو قطرے ضرور پلائیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔