گورنمنٹ کالج چترال میںQuality Assurance in BS Programme of Government Collegesکے موضوع پر سیمینار

چترال(نمائندہ چترال ایسکپریس(جمعہ21جون کو گورنمنٹ کالج چترال میں ایک سیمینار منعقد ہوا جس کا موضوع تھا:Quality Assurance in BS Programme of Government Colleges  اس سیمینار کے ریسورس پرسنزشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل دیر کے ڈپٹی کنٹرولر امتحانات انتخاب عالم اور ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی ایشورنس ابرار حسین تھے۔ سیمینار میں گورنمنٹ کالج چترال، گورنمنٹ گرلزچترال، گورنمنٹ کالج بونی اور گورنمنٹ گرلز کالج بونی کےاساتذہ کے علاوہ گورنمنٹ کالج چترال کے بی ایس پروگرام کے سینئیر طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ممتاز حسین نے ایس بی بی یو کا شکریہ ادا کیا جس کے تعاؤن اورحوصلہ افزائی کی وجہ سے کالج میں بی ایس پروگرام کو کامیاب بنانے میں مدد ملی۔ انہوں نے بتایا کہ 2014 میں جب یہ پروگرام شروع ہوا توحالات انتہائی ناموافق تھے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ خصوصاًانتخاب عالم نے ہمارے ساتھ ہر قسم کا تعاون کیا اور ہمیں کسی بھی مرحلے پر شکایت کا موقع نہیں دیا۔ کالج انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کے ساتھ ساتھ  یونیورسٹی کی رہنمائی کا نتیجہ ہے کہ ہمارے طلبہ و طالبات کا پہلا بیچ اس سال بہت اچھے نمبروں کے ساتھ ڈگریاں لے کر کامیاب ہوا۔ انہوں نےاس سیمینار میں شرکت کے لیے چترال آنے پر دونوں حضرات کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے ساتھ تبادلہ خیالات سے اساتذہ اور طلبہ کو تعلیمی عمل میں کافی مدد حاصل ہوگی۔

سیمینار کے پہلے حصے میں انتخاب عالم صاحب نے بی ایس پروگرام کی چیدہ چیدہ خصوصیات اور اصول و ضوابط پر روشنی ڈالی۔ دوسرے حصے میں جناب ابرار حسین نے کالجوں کے لیے کوالٹی ایشورنس کی اہمیت واضح کی اور اس کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ سیمینار کے دوراں اساتذہ اور طلبہ نے ماہرین سے سوالات کیے اور تجاویز دیں۔آخر میں کالج کے بی ایس پروگرام کے کوارڈنیٹر پروفیسر غنی الرحمٰن نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔