ڈیڈ لاک کے خاتمے کے بارے میں ضلع ناظم چترال کی پریس ریلز کے بارے میں پولو ایسوسی ایشن چترال کا اظہارلاعلمی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)جشن شندور کے بارے میں پولو ایسوسی ایشن اور ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے درمیان پائی جانے والی ڈیڈ لاک کے خاتمے کے بارے ڈسٹرکٹ ناظم مغفرت شاہ کی طرف سے جاری شدہ پریس ریلیز کے بارے میں پولو ایسوسی ایشن کے صدر شہزادہ سکندر الملک نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی پریس ریلز کے بارے میں ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے شہزادہ سکندر الملک نے کہا کہ ایسوسی ایشن اور لوئر چترال کے ضلعی انتظامیہ کے درمیان مفاہمت کے لئے ضلع ناظم کوشش تو ضرور کررہے ہیں لیکن ابھی تک ڈیڈ لاک اپنی جگہ برقرار ہے۔اور چار سویلین ٹیم جشن شندور کے بائیکاٹ کے فیصلے پر بدستور قائم ہے۔درین اثنا جب ڈپٹی کمشنر لوئر چترال خورشید عالم مسعود سے اس خبر کی صحت کے بارے میں پوچھا گیا تو اُن کا جواب تھا کہ”پولو ایسوسی ایشن کے ساتھ ڈیڈ لاک بھی انشاء اللہ ختم ہوجائیگااور ہم سب ایک دوسرے کو لیکر جشن شندور بھی شایان شان طریقے سے منائینگے“۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔