پی ایم ایل (ن) چترال تاجربرادری کا ملک میں مہنگائی کے خلاف شٹرڈاون ہڑتال کی بھرپور ساتھ دے گی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال کے ضلعی صدر نویدالرحمن چغتائی ایڈوکیٹ اور جنرل سیکریڑی صفت زرین نے مشترکہ طور پر ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تاجر برادری کی جانب سے 13 جولائی کو ملک بھر میں شدید مہنگائی کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلسے میں چترال کے تاجر برادری نے بھی شڑڈاون ہڑتال کی کال دی ہے۔ مزکورہ احتجاج میں پاکستان مسلم لیگ (ن) چترال تاجربرادری کا بھرپور ساتھ دے گی۔ اور ہر قسم کی معاونت فراہم کرے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا دورخوشحالی کا دور تھا۔ جس کا ہر فرد معترف ہے۔ جبکہ موجودہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ اور اُن کی ذندگی اجیرن بن چکی ہے۔ جس کا واحد حل موجودہ حکومت کا بوریا بستر لپیٹنے سے ہی ممکن ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔