تجار یونین چترال کی بلاجواز ہڑتال کا حصہ بننے والے پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تجار یو نین کے عہدہ دار فوری استعفیٰ دیں،جمشید الدین

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) پاکستان تحریک انصا ف چترال کے سینئر رہنماجمشید الدین نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ چترال میں تجار یونین کی طرف سے بلا جواز ہڑتال قابل مذمت ہے یو نین کا صدر غیر ضروری ہڑ تا لیں کرکے عوام کو تکلیف پہنچا رہے ہیں
کل کے ہڑتال کاکوئی جواز ہی نہیں تھا کیونکہ چترال ٹیکس فری زون ہے چترال میں کوئی ٹیکس نہیں لگا ہے اکثر دکانداروں کو اس ہڑ تال کے بارے میں علم بھی نہیں تھا کہ ہڑ تال کس لئے ہو رہا ہے تا ہم ایک دن کی ہڑ تال سے نہ صر ف عوام کو شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑا بلکہ دکانداروں کو بھی لا کھو ں روپے کا نقصان ہو ا۔اُنہوں نے تمام پی ٹی آئی کار کنا ن جو کہ تجار یو نین کے عہدہ داران ہے اور ہڑ تال کا حصہ بنے تھے ان سے مطا لبہ کیا کہ وہ تجار یونین کے کا بینہ سے استعفیٰ دیں یا پی ٹی آئی سے استعفیٰ دیکر پی ٹی آئی سکرٹریٹ میں آکراپنی وضا حت پیش کریں کیونکہ وزیر اعظم پاکستان مشکل حا لات میں پاکستان کے معاشی حا لات کو درست کرنے کے لئے اقدمات اُٹھا رہے ہیں پی ٹی آئی کا کوئی بھی کار کن عمران خان کے وژن کے خلاف نہیں جا سکتا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔