خیبر پختوانخواہ پولیس کے 11اعلیٰ افسروں کا تبادلہ،ظفر احمد خان ایس ڈی پی او چترال تعینات

پشاور(چترال ایکسپریس)انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے گریڈ17,18اور16کے گیارہ افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے۔پیر کے روز جاری ہونے والے دو الگ الگ اعلامیوں کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظرگریڈ18کے جاوید اقبال کو ڈپٹی کمانڈنٹ پولیس ٹرنینگ سکول ہنگو جبکہ سہیل خان کو سپرٹنڈنٹ (ایس پی) اسپیشل برانچ خیبر پختونخوا تعینات کردیا گیا۔اسی طرح گریڈ17کے ایس ڈی پی او،ادیزئی لوئر دیر ظفر احمد خان کو ایس ڈی پی او چترال جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختوانخوا کے انسپکٹر محمدفیاض کو ڈی ایس پی محکمہ انسداد دہشت گردی تعینات کردیا گیا ہے اعلامیہ کے مطابق گریڈ 16کے قائمقام ایس ڈی پی او چترال فاروق جان کو قائمقام ایس ڈی پی او تیمرگرہ لوئر دیر،اسپیشل پرانچ خیبر پختوانخوا کے انسپکٹرز بادشاہ کو قائمقام ڈی ایس پی اسپیشل پرانچ خیبر پختونخوا جبکہ قائمقام ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز پشاور فخرعالم کو دسویں ایڈوانس کورس پر بھیجنے کیلئے سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔