چترال ایکسپریس کی کوششیں: گم شدہ اعجاز احمد چترال پہنچ گیا

موصوف 10 سال پہلے کراچی سے گم ہوگیا تھا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) دورش چترال سے تعلق رکھنے والا اعجاز آحمد چترال ایکسپریس کی کوششوں سے آخر کار چترال پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مبارک شاہ نامی شخص نے جو اپنے گاؤں میں پرچون کا دوکاندار تھادس سال پہلے اپنے آٹھ سالہ بیٹے کو ایک مولانا صاحب کے ساتھ دینی تعلیم کے لیے کراچی بھیجا- کراچی لےجانے والا مولانا وہاں کسی مدرسے میں معلم تھا اور 2/3سال میں ایک بار گھر آتا تھا۔چترال میں وہ مولانا اور دوکاندار مبارک شاہ پڑوسی اور رشتہ دار تھے۔اس آٹھ سالہ بچے کا نام اعجاز تھا جو اپنے ماں باپ کا بڑا بیٹا تھا۔ اس کی دو چھوٹی بہنیں اور ایک چھوٹا بھائی تھا جس کا نام ارشاد تھا۔ اس کا ایک چچاعمران FC چترال میں ملازم تھا اور ڈوک عالم میں ڈیوٹی پر ہوتا تھا۔ کراچی میں مدرسے کے ماحول اور سختیوں سے تنگ آکر اعجاز وہاں سے بھاگ نکلا اور کچھ عرصہ بعد ایدھی والوں کے ہاتھ لگ گیا تو تین سال ایدھی سنٹر میں رہا۔تین سال بعد ایدھی سنٹر میں کسی ملازم کی مارپیٹ سے تنگ آکر دس دوسرے لڑکوں کے ساتھ بھاگ کر وہ بسوں کے اڈے میں چلا گیا مگر تعاقب کرکے ایدھی والوں نے باقی لڑکوں کو تو پکڑ لیا مگر چترالی اعجاز کوئٹہ جانے والی ایک بس کے سیٹوں تلے چھپ کر بھاگ نکلنےمیں کامیاب ہوا اور پھر اس بس والوں نے اسے بیٹا و ملازم بنا کر چند سال کوئٹہ میں رکھا۔اعجاز کو ان کا ماحول پسند نہ آیا تو انہیں چھوڑ کرکوئٹہ کی ایک بیکری میں دو سال ملازمت کی۔اس دوران چند ایک بلوچ نوجوانوں سے اس کی واقفیت بن گئی تو انہوں نے اس کے بارے میں چترال ایکسپریس سے رابطہ کیا۔ چترال ایکسپریس کے ایڈمن نے فیس بک پر خبر پوسٹ کیا تاکہ اس کے رشتہ داروں سے کوئی رابطہ بن سکے۔

کرنل (ر)شہزادہ افتخارالملک کی کوششوں کی وجہ سے ان لوگوں سے اس سلسلے میں رابطہ ہوالیکن بیکری والے اپنے اس ملازم کو چھوڑنے پر تیار نہیں تھے۔  بہرحال چند ایک فوجی کوششوں سے اسے ان لوگوں سے چھڑا کر اسلام آباد سے آج (۱۷ جولائی) کو چترال پہنچا۔
آج اس نوجوان کو لیکر کرنل (ر) افتخارالملک نے دروش اور چترال ٹاون میں کئی جگہوں کے دورے کیے مگر وہ اپنے گاؤں اورمحلے کی واضع شناخت نہیں کر سکا۔ مذکورہ نوجوان فی الحال چترال کے ایک ہوٹل میں قیام پذیر ہے۔ اس نوجوان کی عمر لگ بھگ ۱۸ سال ہے اور یہ چترالی زبان بھول چکا ہے۔

چترال ایکسپریس اس سلسلےمیں مرکزی کردار ادا کرنے پر ایکسپریس ٹی وی کے کوآرڈینیٹر جناب آصف داوڑ صاحب اور جملہ فیس بک صارفین اور کرنل افتخار کا مشکور ہے۔ کہ انہوں نے اعجاز کے گھر واپسی کو ممکن بنایا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔