ریشن آبی نالے میں شدید طغیانی,گندہ پانی کے استعمال سے وباءپھوٹنے کا امکان

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) اپر چترال کے علاقہ ریشن میں موسم گرما کے شروع ہوتے ہی شدید آبی بحران پیدا ہوگیا ہے ریشن آبی نالے میں ان دنوں شدید طغیانی ہے جس کی وجہ سے نہروں کے ہیڈ سارے اس طغیانی میں بہہ گئے ہیں ، جبکہ پینے کا پانی بھی ناپید ہے۔ سابق ناظم یوسی چرون امیر اللہ نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ریشن میں پینے کے پانی کے لئے چھوٹی سی ٹینکی موجود ہے جوعلاقے کی ضروریات کے مطابق پانی اسٹور نہیں کرتے جس کی وجہ سے پورے ریشن میں آبپاشی کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کا بھی شدید بحران پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریشن کے صاحب استطاعت لوگ زیت میں جاکرپانی لاتے ہیں جبکہ غریب لوگ اسی گدلے پانی کو پینے پر مجبور ہے جس کی وجہ سے علاقے میں مختلف قسم کے موذی امراض پھیل رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام بھول کر بھی اس علاقے میں آنے اور یہاں کے آبی بحران کو حل کرنے کی کوشش نہیں کرتے ۔ یہی نہیں بلکہ این جی اوز بھی اس علاقے کی جانب کوئی توجہ نہیں دیتے ۔اگر اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ ، متعلقہ ادارے اور منتخب نمائندگان نیز این جی اوز نے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے تو ریشن میں کھڑی فصلیں تباہ ہونگی جبکہ گدلا پانی کے استعمال سے علاقے میں وباء پھوٹنے کا اندیشہ ہے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔