ٹینڈر کو دو ماہ گزرنے کے باؤجود چترال بونی روڈکی مرمت نہ ہوسکیں

چترال(کریم اللہ )محکمہ سی اینڈ ڈبلیو چترال کی نااہلی کہ چترال بونی روڈ کی مرمت کے لئے ٹینڈر ہوئے دو ماہ کا عرصہ گزر گیا مگر تاحال اس پر کام شروع نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق چترال بونی روڈ کے لئے تین قسم کے فنڈز ریلیز ہوچکے ہیں ان میں سے ایک پیچ ریپیرینگ یعنی پختہ سڑک میں بننے والے کھڈوں کی مرمت کے لئے فنڈ ریلیز ہوا تھا جسے ٹھیکیدار نے 55 فیصد بیلو کرکے لیا ہے مگر تاحال اس سلسلے میں کام کا آغاز نہ ہوسکا۔ دوسری فنڈ سڑک کے سائڈ میں ایک فٹ کنکریٹ لگانے کا تھا اس پر بھی تاحال کام شروع نہ ہوسکا جبکہ تیسرا فنڈ پی ٹی سی ایل نے سی این ڈبلیو کو دیا ہے ، چونکہ پی ٹی سی ایل نے چترال سے بونی تا مستوج لاسپور فائبر آپٹکس لائن کے لئے سڑک کے کنارے کھدائی کی تھی اوراس کام کو دوبارہ صاف کرنے کے لئے انہوں نے محکمے کو مرمت کے پیسے دئیے ہیں ،ان تینوں فنڈز کے اگینسٹ ٹینڈر تو ہوچکے ہیں مگر تاحال کام شروع نہ ہوسکا۔ اسی طرح پچھلے سال بھی پچ ریپیرنگ کے لئے فنڈ مختص ہوچکے تھے مگرروڈ پر عملی کام نہ ہوسکااور وہ رقم کہیں غائب کر دئیے گئے اوراب بھی ادارے کے اعلی حکام اور ٹھیکیدار ملی بھگت سے حالیہ فنڈز کو بھی خرد برد کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔