بونی ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی عاملہ کی نااہلی کے ساتھ ساتھ موجودہ حکومت کے ناکام پالیسوں کی بین ثبوت ہے مولانا شیرکریم شاہ امیر جی یو آئی اپرچترال

اپرچترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)موجودہ حکومت کی ناکام اورغلط پالیسیوں کی وجہ سےاپرچترال کےہیڈکوارٹرہسپتال میں ڈاکٹروں کی کامی کی وجہ سےعوام سخت کرب اورمشکلات میں مبتلا ہیں۔پی۔ٹی۔آئی کی 7 سالہ دورے حکومت میں اپرچترال صحت جیسے بنیادی سہولیات سے محروم ہے جوکہ پی۔ٹی۔آئی حکومت کا عوام کے ساتھ زیادتی اورانتقام لینے کی مترادف ہے۔۔ دوپہر 2بجے کے بعد پورے ضلع کا ہیڈکوارٹر ہسپتال کو بند کر کے وہاں کے موجود ڈاکٹر آپس میں اختلافات کی بنیاد پر نجی ہسپتالوں میں جاکر کام کرنا یہ موجودہ ڈی۔ایچ ۔او اور ایم۔ایس کی نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔۔اُنہوں نےمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپرچترال کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کامی کو فوراًبورا کیا جائے جو ڈاکٹرز چترال کے کوٹہ سے کامیاب ہوکر ضلع سے باہرڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ان کو چترال کے ہسپتالوں میں تعینات کیا جا ئے کیوںکہ اس کوٹےمیں پورا چترالی عوام کا حق پایا جاتا ہے بصورتِ دیگراپر چترال کے عوام سڑکوں میں نکلنے پر مجبور ھونگے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔