جےیوآئی آمیرکا ٹی ایچ کیوہسپتال سے متعلق بیان حقائق کے منافی ہے،ایم ایس ٹی ایچ کیو بونی۔

بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس)ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی ڈاکٹر فیض الملک جیلانی نے گزشتہ دنوں امیرجے یوآئی ایف اپرچترال مولانا شیرکریم شاہ کی طرف سے ٹی ایچ کیو بونی میں ڈاکٹَروں کی طرف سے ڈیوٹی اوقات میں پرائیوٹ کلینک چلانے کے بیان کو من گھڑت اور بے بنیات قرار دے کرافسوس کا اظہار کیا ہے،ایم ایس کے مطابق گزشتہ کئی مہینوں سے ڈاکٹروں کی کمی کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،عوامی نمائندوں اور متعلقہ حکام کو بار بار آگاہ کرنے کے باوجود خالی آسامیوں پرڈاکڑوں کی تعیناتی نہیں ہورہا،اُنہوں نے کہا کہ مولانا صاحب ٹی ایچ کیو ہسپتال میں مقیم فرض شناس ڈاکٹروں پر الزام لگانے کی بجائے جے یوآئی کے منتخب ایم پی اے صاحب کے زریعے جلدازجلد ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ڈاکٹروں کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کرکے نمائندگی کا حق ادا کرے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔