لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کوچترال کے ممبران اسمبلی اورضلعی حکومت سے مشاورت کے بغیرپرائیویٹائز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ایم این اے مولانا چترالی

چترال ( محکم الدین ) ممبرقومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا ہے کہ چترال کے معروف تعلیمی ادارہ لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج ضلعی حکومت کے زیر انتظام چترال کے متوسط طبقے کے بچوں کو تعلیم فراہم کر رہا ہے . اور اس تعلیمی ادارے سے پڑھے ہوئے چترالی قوم کے بچے ملک اور بیرون ملک اعلی عہدوں پر کام کررہے ہیں لیکن اب سننے میں آ رہا ہے .کہ اس تعلیمی ادارے کو چترال کے عوامی نمایندگان کو اعتماد میں لئے بغیر پرائیویٹائز کرنے کا عمل جاری ہے .اور 29 جولائی کو باقاعدہ پر طور اسے پرائیویٹائز کیا جائے گا مولانا چترالی نے کہا . کہ اس سکول کو چترال کے ممبران اسمبلی اورضلعی حکومت سے مشاورت کے بغیر پرائیویٹائز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی . اور اسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا . انہوں نے کہا . کہ ضلعی حکومت اور ممبران اسمبلی سے مشاورت کے بغیر اسے پرا ئیویٹائز کرنے کے سنگین نتائج نکلیں گے . انہوں نے کہا . کہ چترال میں یہ واحد تعلیمی ادارہ ہے . جہاں سے غریب اور متوسط طبقے کے بچے تعلیم حاصل کر رہے . یہ عمل اشرافیہ کو ایک آنکھ نہیں بھاتی . اس لئے اس تعلیمی ادارے کو متوسط طبقے کیلئے شجر ممنوعہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے . جسے ہر گز قبول نہیں کیا جائے گا .

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔