10ماہ کی بچی پولیو وائرس کا شکاروالدین کی غفلت نے ایک اور بچی کو عمر بھر کے لئے معذور کر دیا

پشاور(چترال ایکسپریس) قومی ادارہ صحت نے ضلع بنوں سے سال رواں کا 18 پولیو کیس سامنے آنے کی تصدیق کی ہے۔پولیو وائرس کا شکار 10ماہ کی بچی کا تعلق ضلع بنوں کے یونین کونسل تختی خیل علاقہ صدگئی سے ہے جس کے بعدسال رواں کے دوران خیبر پختو نخوا میں پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 36ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے18پولیو کیس سامنے آئے ہے بنوں کے یونین کونسل صدگئی میں پولیو وائرس سے متا ثر ہونے کے آثار سامنے آئے جس پراس کے فضلہ کے نمونے تجزیہ کے لئے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری کو بھجوائے گئے جہاں سے موصول ہونے والی تفصیلی تجزیہ رپورٹ میں قومی ادارہ صحت نے بچے کے پولیو وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔متاثر بچی کے والدین مسلسل پولیو قطرے پلانے سے انکاری تھے والدین نے اپنی بچی کو نہ صرف پولیو قطرے پلانے سے انکار کیا تھا بلکہ حفاظتی ٹیکہ جات لگوانے سے بھی انکار کیا تھا جس کی وجہ سے بچی پولیو وائرس کا شکار ہوئی۔
سال2019کے دوران صوبہ خیبرپختونخوا میں سامنے آنے والا پولیو کا یہ36 واہ کیس ہے جبکہ قومی ادارہ صحت کی جانب سے اس کیس کی تصدیق ہوئی ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔