گولین گول کی سڑکوں کوعارضی طورپربحال کرکے بجلی کی فراہمی شروع کی جائےگی/ممبر پاور

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) گذشتہ روز۔ممبرانرجی اینڈپاور ودیگرمتعلقہ حکام نے گولین پاورہاو س کادورہ کیا ۔اس موقع پرضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ اورعلاقے کے عمائدین سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ممبر پائور نے کہاکہ گولین گول کی سڑکوں کوعارضی طور پر بحال کرکے وئیرسائیڈ پر باری مشینریوں کو پہنچانے کے بعد جلد ہی ملبے کی صفائی ستھرائی کا کام شروع کیا جائے گا تاکہ بجلی کی فراہمی ممکن ہوسکے اور ساتھ ساتھ سڑکوں اور پلوں کی مستقل طور پر تسلی بخش مرمت کا کام بھی جاری ہوگا۔ اور متاثرہ ٹرانسمشن لائن دوبارہ بچھائی جائے گی۔ اس موقع پرضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نےعمائدین اورسیلاب زدگان کی طرف سے ممبر پاورودیگرحکام سے پرزورمطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ چترال ٹاون اورنواحی کئی دیہات آبنوشی اورآبپاشی پائب لائن گولین سیلاب کی وجہ سے مکمل تباہ ہوچکے ہیں متبادل پانی کے وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اس گاوں کے مکین کربلاکی کیفیت سے دوچارہیں ہرذی روح پانی کی بوندکوترسں رہے ہیں اگرمحکمہ واپڈا سڑکوں کی بحالی میں پیش قدمی کریں تویہ لوگ اپنے واٹرسپلائیز لائن بھی بحال کرینگے جو کہ اس وقت کئی علاقے مشکلات سے دوچارہیں۔اس موقع پرویلج کونسل کوغذی کے ناظم خورشید حسین مغل ایڈوکیٹ اور نائب ناظم اعجاز احمد نے چیئرمین واپڈانے فنڈ کے حوالے سے افسران کو آگاہ کیا۔ کہ متاثرین کوغذی کے لئے سی۔بی۔ایم فنڈ دیڑھ کروڑ روپے سے منظور شدہ پراجیکٹ (جسکی لاگت ایک کروڑ تیرہ لاکھ روپے ہے )واٹر سپلائی جو کہ پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو حوالہ کردیا گیا ہے اور پی سی1 بھی تیار ہے اور تاحال اس پراجیکٹ پر کام شروع نہیں ہوا ہے۔ جس پرممبرواٹراورممبر پاور نے اس پراجیکٹ پر بھی جلد کام شروع کروانے کی یقین دہانی کرائی اور ساتھ ساتھ درجہ چہارم کی ملازمتوں کو متاثرین گولین گول پراجیکٹ کو دینے کاوعدہ بھی کیا۔ اس موقع پراعجاز احمد نائب ناظم، مفتی مطیع الرحمان ناظم وی سی گولین اور دیگر سیاسی و سماجی نمائندگان ودیگرموجودتھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔