حکومت خیبر پختونخوا اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کی ہدایات پر ریسکیو 1122 چترال کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)حکومت خیبر پختونخوا اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 کی ہدایات پر ریسکیو 1122 چترال کی جانب سے شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا. ایمرجنسی آفیسر انجنئیر کاشف خان نے ریسکیو1122 چترال کے 11سٹیشن اور ڈی سی پارک چترال میں پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا جس میں ریسکیو 1122 چترال کے اہلکاروں نے بھی بڑھ چڑھ  کرحصہ لیا۔ اس موقعے پر ایمرجنسی آفیسر انجینئر کاشف خان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں اورآلودگی سے بچنے کے لئے شجرکاری وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے اس سلسلے میں ریسکیو 1122 کے اہلکار اپنی زمہ داری احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں.

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔