چترال میں اعلی کوالٹی ہوٹل کی ضرورت کیوں ہے ؟ ”

………….ترجمہ:نورالھدٰیٰ یفتالیٰ……

سیاحت اور بزنس ایڈمنسڑیشن  کا ادنی طالب علم  ہو نے کے ناطے چترال کی معاشی ترقی کوایک عام شہری کی حیثیت سےبیان کرنے کی کوشش رہا ہوں۔ سیاحت سفر کو ہی کہتے ہیں ۔۔ ہم بہت سے مقاصد کے لیے سفر کرتے ہیں ۔سفر یا سیاحت میں تفریحی سفر،سرمائی سیاحت،عوامی سیاحت،طبی سیاحت ،ثقافتی سیاحت ،مذہبی سیاحت جغرافیائی سیاحت ،سمندری سیاحت ،جنگلی حیات سیاحت، اس کے علاوہ جس مقصد کے لیے سیاحت کی جاتی ہے وہی نام دیا جاتا ہے ۔سیاحت کا علم سے گہرا تعلق ہے ،اس کے علاوہ یہ مختلف تہذیبوں کو قریب لانے کا باعث بنتی ہے ۔اس لیے عالمی سطح پر روز بروز سیاحت کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔دنیامیں سیاحت ایک مقبول عالمی تفریحی سرگرمی بن چکی ہے۔

ویسے توضلع چترال اپنی  منفرد ثقافت  اپنے حسین و دل چھو لینے والی علاقوں،تاریخی دروں ،جھیل،گلیشر،تاریخی قلعوں ،اورامن وامان کی وجہ سے مشہور ہے۔قدرت نے چترال کو وہ  قدرتی حسن عطا کی ہے۔جس کی وجہ سے سالانہ  لاکھوں کی تعداد  میں سیاح اپنے چھٹیان منانے چترال کا رخ کرتے ہیں۔

یہ ایک کایناتی حقیقت ہے۔ جب کوئی سیاح کسی بھی علاقے کا دورہ کرتے ہیں وہ اس بات  کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں کہ اس سیاح کو وہاں کیا کیا مل سکتا ہے بلکہ وہ اس بات کو اہمیت دیتا ہے کہ دوران سفر وہ اپنے اہل خاندان کے ساتھ محفوظ  اور پر سکون  ماحول سے لطف اندوز ہو سکے۔

جب ہم   ہنزہ کی طرف سفر کرتےہیں۔ہنزہ کی قدرتی  نظارے ،تاریخی شاہی قلعے اور ہنزہ کی پرامن ماحول کےعلاوہ  قراقرم  ہائی وے اور ہنزہ کے معیاری ہوٹل  ہی وہ ذریعہ ہیں جسکی سبب ہنزہ میں ہمیشہ سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے۔

گزشتہ تین سالوں کے دوران ضلع چترال میں بھی سیاحوں کی تعدادمیں کافی اضافہ ہوا ہے۔تاہم سیاحوں کی اس گروُ پ میں ایسے سیاح بھی ہیں جو چترال کا دوررہ نہیں کر پاتے ہیں جواپر کلاس کے سیاح ہوتے ہیں۔ ان سیاحوں کی چترال نہ آنے کی سب سےبڑی وجہ چترال میں سیاحت کے سہولیات کی غیر میعاری سروس ہیں۔جس میں اول نمبر پر میعاری ہوٹل کی سہولت موجود نہیں ہے۔دوسری بڑی وجہ چترال کے لیے فلایٹ ریگولر نہ ہونے کی وجہ سے  ہفتے میں صرف دو دفعہ فلایٹ مقرر کیے گئے ہیں ۔تیسری اورسب سے اہم مسلہ چترال کی سڑکوں کی حالت  انتہائی  خستہ ہے ۔جس کی وجہ سےسیاح  لمبا اورکچےراستے کی سفر سے کتراتے ہیں۔ اگر وہ انہی راستوں پر سفر کر کے چترال پنچ بھی جائےتو غیر معیاری  ہوٹل اورنامناسب انتظامات کی سبب ان ہوٹلو ں میں ٹھیرنا مناسب تصور نہیں کر تے ہیں۔جبکہ چترال شہر میں صرف چار  ایسے ہوٹل ہیں جو پہلےہی ہمیشہ ایڈوانس میں بکٗ کئے جاتے ہیں اور وہاں مزیدگیسٹ ٹھرانے کی گنجایش نہیں ہوتی ہے

چترال کی برانڈنگ یا تشھیر وقت کی اہم ضرورت ہے:

ملکی و غیر ملکی سیاح جب بھی چترال کا دورہ کرتے ہیں۔تو پہلی ملاقات ہی میں ان کا پہلا سوال ہوتا ہے۔

کیا چترال میں پی سی،سرینہ یا مریٹ ہوٹل ہیں؟

جب اس سوال پرآپ ایک مہمان سیاح  کو ایک مثبت جواب دیتے ہیں کہ یہ موجودہ سہولت آپ کے علاقے میں دستیا ب ہے تو اس عمل سے وہ  یہ تصور کرتے ہیں کہ یہ  علاقہ معاشی اور سیاحتی لحاظ سے  ترقی یافتہ ہے اور ایک مثبت   سوچ جنم  لیتی ہےاور علاقےکی بہتریں مارکیٹنگ ہو جاتی ہے۔اور پوری دنیا  میں علاقے کو سیاحتی طور پر پذرائی ملتی ہے۔

مقامی لوگوں کے لیے  روزگار کے بہتریں مواقع:

 

جب آپ ملتان،کویٹہ،سوات،اورگلگت کا دورہ کرتےہیں تو انہی فائیو اسٹارہوٹلوں میں آپ کومقامی افراد ملازمت کرتے ہوئے دیکھائی دینگے۔سیاحت کی عالمی تنظیم کے پایسی  اور اصولوں کے مطابق ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں دس کمروں کے لیے بیس ملازم  درکار ہو تے ہیں۔اس  پالیسی اور  طریقہ کار  سے یہ  اخذ کرتے ہیں کی پچاس کمروں پر مشتمل ہوٹل تعمیر کی جائے تو اس کے لیے سو ملازم رکھنے کی اصول  طے ہے۔تو اس سے علاقے میں مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع میسر آتے ہیں۔

چھوٹے کاروباری افرادکوفائدہ:

جب ایک اعلیٰ میعار کا فایئو اسٹار ہوٹل تعمیر ہوتا ہے تو وہ اپنے معیار کو برقرار رکھنے اور مہمانوں کو بہتریں  سروس دینے کے واسطے اسے ہمیشہ معیاری اور تازہ خوردنوش اشیا کی ضرورت ہوتی ہے۔جس میں مقامی تازہ سبزی،تازہ گوشت،تازہ شہد ،دودھ اور مچھلی اور اس کے ساتھ ٹرانسپورٹ کی سہولت،مہمانوں کو لانے اور لے جانے کے لیے مقامی ٹرانسپورٹ، کھانا پکانے کےمقامی افراد کی ضرورت، سیاحوں کو مختلف علاقوں اورتاریخی مقامات کی دورہ کرانے کے لیےمقامی گائیڈ کی ضرورت ہوتی ہے۔

مقامی لوگوں کے لیے قابل تبادلہ اور قابل تجارت مہارت کی ترقی:

پوری  دنیا میں ہوٹل  مینجمنٹ وہ واحد  شعبہ ہے جس میں کوئی افراد بے روزگارنہیں ہو تا ہے،اس کی سب سے بڑی خوبی  یہ ہے کہ جب ایک فرد ہوٹل کی انتظامی امور میں باقائدہ تربیت پا تا ہے،پبلک ریلیشن،مارکیٹنگ،کھانا پکانا،مشروبات ،ہاوس کیپنگ، یہ وہ ہوٹل کی انتظامی امور ہیں جس میں اگر ایک فرد ایک دفعہ تربیت پا لی تو اس کے لیے روزگار کے مواقع  ہمیشہ دستیاب ہوتے ہیں۔

معاشرتی زندگی کےروزمرہ واقعات اور تفریحی عوامل کو فروغ ملتا ہے:

ایک میعاری فایئو اسٹارہوٹل ہی اپنے کلاینٹ ،اداروں،کاروباری افراد، قومی اور بین ا قوامی  کمپنز کو ورکشاب ،میٹنگ،کانفسزز،ایکزبیشن  وغیرہ کے معیاری اورپرسکون ماحول مہیا کر سکتا ہے جس کی ضرورت اس اداروں کو ہے۔ورلڈ ٹوریزم ارگنائزش کے طے کردہ اصو لوں کے مطابق فائیو اسٹار ہوٹل اس کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ وہ معاشرے میں صفائی،میعاری خوراک،علاقے کی ماحول اور مقامی لوگوں کی ثفافت کاخیال کرے گی۔اور اپنے ہوٹل کی صفائی اور ارد گرد کی ماحول کی خوبصورتی اس کی اولین ترجیح ہوگی۔اس طرز کی میعاری ہوٹلوں کی زندہ مثال ،پرل کنٹننٹل ہوٹل،میریٹ ہوٹل،ایواری ہوٹل،اورسیرنہ ہوٹل ہیں۔

قوموں کی قسمت بدلنے میں تعلیم کا اہم کردار ہے، محض ڈگری نہیں بلکہ حقیقی شعور دینے والی تعلیم ہی وہ شعور ہے۔جو اقوام کی زندگی میں انقلاب برپا کرے اور انہیں ترقی کی راہوں پر ڈال دے۔۔۔معاشی ترقی ہم سب کا بنیادی حق ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔