چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کی خصوصی ہدایت پر ضلع کچہری چترال کے احاطے میں صفائی کا دن منایا گیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ مسٹرجسٹس وقاراحمد سیٹھ کی خصوصی ہدایت پر ضلع کچہری چترال کے احاطے میں صفائی کا دن منایا گیا جس کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ کورٹس کے تمام دفاتر شیشے کی طرح چمکایا گیا اور ماحول کو انتہائی خوشگوار بنادیا گیا تھا جس سے عدالتوں میں پیشی کے لئے آنے والوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید الرحمن، سینئر سول جج ناصر خان اور جوڈیشری کے دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ کے پی بار بارکونسل کے رکن عبدالولی خان ایڈوکیٹ سمیت سینئر وکلا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کچہری کے احاطے کو سال کے بارہ مہینے اسی طرح صاف اور ستھرا رکھنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی جس میں عوام کی طرف سے تعاون کی بھی ضرورت ہوگی جن کی ذمہ دارانہ روئیے کی وجہ سے ہی صفائی کا معیار برقرار رہے گا۔ تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن چترال کا عملہ بھی صفائی کے مہم میں شریک رہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔