کوغذی دھرتی کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مختلف سکولوں کے طلبہ اور اساتذہ کی جانب سے ریلی کا اہتمام،، شہداء کی قبروں پر پھول نچھاور اور فاتحہ خوانی کی گئی

کوغذی(ایم۔فاروق) 6 ستمبر 2019 کو ملک بھر کی طرح کوغذی چترال میں بھی یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا گیا۔ جسمیں آئیڈیل پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل، اساتذہ اور طلبہ نے کوغذی سے تعلق رکھنے والے پاک دھرتی پر جان نچھاور کرنے والے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان شہداء کے قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ اس دوران کشمیر کی آزادی کے نعروں کے ساتھ ساتھ پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔

دوسری طرف گورنمنٹ ہائی سکول کوغذی کے اساتذہ اور طلبہ نے بھی ریلی کی صورت میں کوغذی دھرتی کے شہداء کی قبروں پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور بچوں نے ملی نغمے پیش کئے۔ اس دوران تھانہ کوغذی پولیس کے جوانوں نے سیکورٹی کی خدمات سر انجام دیے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئیڈیل پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل عتیق الرحمن نے پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم وزیادتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

مولانا ممتاز احمد نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے حکومت کو اپنی کوششیں جاری رکھنی چاہیے تاکہ ہمارے مظلوم کشمیری مسلمان بھائی بھی آزادی کی سانس لے سکیں۔

ریلی کے اختتام پر گورنمنٹ ہائی سکول کوغذی اور آئیڈیل پبلک اسکول اینڈ کالج کوغذی میں یوم دفاع پاکستان کے مناسب سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جسمیں سکول ہذا کے بچوں نے قومی ترانے اور ملی نغمے پیش کئے۔

واضح رہے کہ آج کے اس دن کو منانے کا مقصد وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے ساتھ ساتھ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے ساتھ پاکستانی عوام کی حمایت کا اعادہ کرنا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔