چترال ٹاؤن میں پی ٹی آئی چترال ٹا ؤن کے کا رکنان کا ضلعی زکوۃ چیئر مین کے حوالے سے ایک ہنگا می اجلا س کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریاس)6ستمبر 2019کو چترال ٹاؤن میں پا کستان تحریک انصاف چترال ٹا ؤن کے کا رکنان کا ایک ہنگا می اجلا س منعقد ہوا۔ اجلا س کا مقصد ضلعی زکوۃ چیئر مین کے حوالے سے تھا۔کارکنا ن نے اپر چترال سے تعلق رکھنے والے دو سابق عہدداروں کی طرف سے لوئیر چترال کے لئے ضلعی زکوۃ چیئر مین کے نام دینے پر شدید تحفظا ت کا اظہار کیا۔کارکنا ن کا کہتا تھا کہ چند دن پہلے دو سابق عہد داروں نے اپنی طرف سے ایک متنا زعہ شخص کو ضلعی زکوۃ کے چیئرمین شپ کے لئے مقرر کیا تھا جو کہ ضلع چترال اور دو تحصیل کے عہد داروں کو قبول نہیں اور نہ ہی ضلع چترال کے کا ر کنوں اور نہ ہی دو نوں تحصیل کے عہد داروں سے مشاورت کی گئی تھی۔ ایسے متنا زع فیصلوں سے پا کستان تحریک انصاف کو پہلے بھی نقصان پہنچاتھا اور اب بھی چند افراد کے فیصلوں سے ضلع چترال میں پارٹی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ آئندہ لا ئحہ عمل کے طور پر ہم سابق عہد داران کے ساتھ مشاورت کر کے دونوں اضلاع اور چاروں تحصیلوں کو اعتماد میں لے کر فیصلہ کیا کریں اور ہم اس فیصلے کو مسترد کر تے ہیں۔ جن سا بق عہد داران نے حا لیہ فیصلہ کرکے لوئیر چترال کے کا ر کن کو چیئرمن زکوۃ کمیٹی نامزہ کیا ہے ایک غلط اقدام ہے۔ یہ دونوں سابق عہدداروں کا تعلق اپر چترال سے ہے۔ ان سابق عہدداران سے درخواست ہے کہ یہ حضرات اپنے ضلع میں جا کر فیصلہ سازی کریں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔