مجھے اورمیرے خاندان کو تحفظ فراہم کی جائے اور چودھری احسان الحق اُن کے بیٹے احتشام الحق کے خلاف کاروائی کی جائے۔ضغیم عباس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) صوبہ پنجاب کے علاقہ اسداللہ پور ضلع حافظ آباد کی رہائشی خاندان مقامی زمیندار اور پولیس کے ظلم ستم سے تنگ آکر ہجرت کرکے چترال پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق چترال پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ضغیم عباس ولد محمد صابر ضلع حافظ آباد نے بتایا کہ وہ اپنے گاؤں کے زمیندار چودھری احسان الحق اور اُن کے داماد پولیس آفیسر کے ظلم زیادتی سے تنگ آکر اپنا گھر بار چھوڑ کر چترال پہنچ گیا ہوں۔ مگر زمیندار کے غنڈے یہان پر بھی مجھے ٹیلی فون پر دھمکیاں دے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ چودھری کے غنڈے میرے بوڑھے باپ کو صبح زبردستی اُٹھاکر کھیتوں پر لے جا کر شام تک بیگار لے رہے ہیں۔ اور میرے گھر میں میرے بہنوں کو غلیظ گالیان دی جا رہی ہیں۔چودھری میرا گھر پر بھی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے چونکہ مقامی پولیس میں اُن کے رشتے دار ہیں جن کے زریعے وہ مجھے پھنسانے کی دھمکیا بھی دے رہا ہے۔ اگر میں بھاگ کر چترال نہ آتا تو شاید چودھری اپنے غنڈوں کے زریعے مجھے مار دیا ہوتا۔ضغیم خان نے وزیر اعظم عمران خان،چیف جسٹس آف پاکستان اصف سعید کھوسہ اور وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ مجھے اور میرے خاندان کو تحفظ فراہم کی جائے اور چودھری احسان الحق اُن کے بیٹے احتشام الحق کے خلاف کاروائی کی جائے۔میں غریب بندہ ہوں مجھے انصاف فراہم کی جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔