ایم این اے،ایم پی اے کاجملہ اساتذہ اوروالدین کو لے کر اتالیق چوک میں علامتی دھرنا

چترال ( ) جمعہ کے روز ایم این اے چترال مولانا عبد الاکبر چترالی اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن کی قیادت میں جی ڈی لینگ لینڈ سکول اینڈ کالج کے اساتذہ کا ایک وفد سکول کے مسائل کے حل اور پرنسپل کی طرف سے مسلسل چوتھے روز سکول کی بندش پر تشویش کا اظہار کرکے ڈپٹی کمشنر چترال سے ملاقات کیلئے ان کے آفس گئے اور انہیں لان میں تمام اساتذہ کی موجودگی میں مسئلے کے حل کے بارے میں بات چیت کرنے کی دعوت دی ۔ لیکن ڈپٹی کمشنر اس بات پر بضد رہے ۔ کہ ممبران اسمبلی آفس میں آکر مسئلے کے بارے میں بات کریں ۔ یوں دونوں کی نہیں بنی اور ایم این اے ، ایم پی اے و اساتذہ و والدین احتجاجا ڈی سی آفس کے لان سے واپس ہوئے ۔ اور ایم این اے نےجملہ اساتذہ اور والدین کو لے کر اتالیق چوک میں علامتی دھرنا دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم این اے مولانا عبد الاکبر چترالی نے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی کے اس رویے کی پر زور مذمت کی ۔ اور کہا ۔ کہ انتظامیہ کے آفیسران موجودہ حکومت میں غرور کےگھوڑے پرسوار ہیں ۔ انہیں عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان ہی میٹنگز کی وجہ سے بد اعتمادی جنم لے چکی ہے۔ اور مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا ۔ انہوں کہا ۔ کہ یہ کہاں کا انصاف ہے ۔ کہ سکول کے اساتذہ کو ایک ہفتے سے در بدر کیا جا رہا ہے ۔ اور تنازعہ فیصلے کی طرف نہیں آرہا ۔ قبل ازین ڈی سی آفس کے لان میں والدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ سکول میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر مالی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں ۔ اور سکول کے بچوں کے یونیفارم کیلئے مارکیٹ کے مقابلے میں دس گنا اضافی قیمت وصول کی جارہی ہے ۔ جس میں ایک با اثر شخص کا ہاتھ ہے ۔ اب ان یونیفارم کی قیمت ادا کرنا والدین کی استطاعت سے باہر ہو چکا ہے ۔ ایم این اے نے ڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیا ۔ کہ فوری طور پر سکول ہفتے کے روز کھولا جائے ۔ بصورت دیگر پیر کے روز آیندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔