چترال،راغ لشٹ کے مقام پر دو گاڑیوں میں تصادم،فلائنگ کوچ کھائی میں گرنے سے8افراد ہلاک،10افراد زخمی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال سے بونی جانے والی فلائنگ کوچ راغلشٹ کے مقام پر کھائی میں گرنے کی وجہ سے آٹھ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔جبکہ دس افراد زخمی بتائے جارہے ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر فلائنگ کوچ جس میں ڈرائیور سمیت آٹھارہ افراد سوار تھے مخالف سمت سے آنے والی غواگے کار سے ٹکر کھاکر گہری کھائی میں جاگری جس کے وجہ سے حادثہ پیش آیا۔گاڑی ڈرائیور سجاد چلا رہا تھا جس کا تعلق سوروقت تریچ سے بتایا جارہا ہے۔حادثے کی جگہ سے ریسکیو 1122کے ایمبولنسوں نے نعشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال منتقل کیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں لوگ ہسپتال پہنچ گئے۔ جان بحق افراد میں1. فرمان علی ولد محمد نجوم خان سکنہ سنوغر، 2.عمر ولد رحمت سکنہ پھشک یارخون، 3.فضل علی ولد شیر علی سکنہ ٹیک لشٹ بونی، 4.محمد یونس ولد محمد فراز سکنہ سین لشٹ،5.سر فراز ولد محمد قلی بیگ سکنہ دیون گول یارخون، 6.رحمت حسین ولد ابراہیم سکنہ میراگرام نمبر2 یارخون 7.شاہد مرزاولد مرزا خان بونی اور علی محمد  ولدگلاب ریری موڑکہوشامل ہیں جبکہ زخمیوں میں1. صبغت اللہ ولد عبداللہ ساکن ہون چترال2.عدنان ولد زار گل ساکن پنجاب3.میر حاکیم خان ولد برزنگی ساکن سیوخت4.تاج محمد ولد علی محمدساکن زیزدی5.محمد ابراہیم ولد شیر سعید ساکن ملاکنڈ6.جان محمد ولد زار محمد ساکن ایون آٹانی 7.ساجد الرحمن ولد معطیب خان سوروخت تورکہو8.نگہت خاتون دختر ملازم حسین ساکن ریشن9.جنید الرحمن ولد خادم نبی ساکن کوغذی10.مسعود انور ولد نور ولی شاہ ساکن کجوشامل ہیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔