روزنامہ آج پشاور کے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی عبدالواحد یوسفی کی وفات پر چترال پریس کلب میں تعزیتی اجلاس منعقد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) روزنامہ آج پشاور کے چیف ایڈیٹر اور سینئر صحافی عبدالواحد یوسفی کی وفات پر چترال پریس کلب میں ایک ہنگامی تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ظہیرالدین نے کی۔ اجلاس میں مرحوم کی ایصال ثواب اور درجات کی بلندی اور پسماندگان کی صبر جمیل کے لئے دعاکی گئی۔ اس موقع پر مرحوم کی صحافتی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاگیاکہ اُن کا اس پسماندہ صوبے میں صحافت اور اعلیٰ صحافتی اقدار کو پھیلانے میں کردار تاریخ کا درخشان باب ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔