گلگت بلتستان میں بنجر زمینوں کو آباد کرنے کا نیا طریقہ

گلگت بلتستان(چترال ایکسپریس)گلگت بلتستان میں بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے لیے ’ڈرپ ایریگیشن‘ سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے، اس ٹیکنالوجی کی بدولت اب اُن زمینوں پر کاشت کی جاسکے گی جہاں زرعی پانی میسر نہیں ہے۔

گلگت بلتستان کےضلع ہنزہ کے بالائی علاقوں میں زرعی پانی کی رسائی نہ ہونے کے باعث زمین قابل کاشت نہیں تھی، تاہم اب ڈرپ ایریگیشن سسٹم کو ایک این جی او نے متعارف کرادیا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت بالائی ہنزہ کےگاؤں خیبرکی زمین قابل کاشت ہوگئی ہے ۔

گلگت بلتستان میں بنجر زمینوں کو آباد کرنے کا نیا طریقہ

ڈرپ ٹیکنالوجی میں استعمال ہونے والے واٹر پمپ ملک میں ہی تیار کیے جاتے ہیں یہ پمپ تیس فٹ کی بلندی سے آنے والے پانی کو تین سو فٹ کی بلندی تک پہنچادیتے ہیں، ڈرپ ٹیکنالوجی کی بدولت اس پانی کو پودوں اور فصلوں کی جڑوں تک پہنچایا جاتا ہے۔

یوں پانی کے ایک ایک قطرے کو بغیر ضائع کیے زراعت کےلیے استعمال کیا جارہا ہےمقامی افراد اپنی زمین پر پودے ،سبزیاں اور دیگر اجناس کاشت کرکے کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ہنزہ کےمقامی افراد کا کہنا ہے کہ اب اس سبزہ زار کو دیکھ کر ایسا لگتا ہی نہیں کہ یہ زمین کبھی بنجر بھی تھی۔

بشکریہ:جنگ نیوز
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔