طبل جنگ بج چکا ہے،آزادی مارچ سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،مولانا فضل الرحمٰن

(چترال ایکسپریس)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نےسکھر سے اگلی منزل کی طرف روانگی سے قبل اعلان کیاکہ  وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

سکھر میں آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ طبل جنگ بج چکا ہے، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم نے سیاسی جنگ لڑنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے وجود اور آئین کو خطرات لاحق ہیں، ہم ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

جے یو آئی(ف) کے سربراہ نے مزید کہا کہ ہم جمہوریت، آئین اور اسلام کے لیے نکلے ہیں، پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے سکھر سے دوسرے دن کے مارچ کا آغاز لاڑکانہ سے واپسی پر کیا، وہ گزشتہ رات کراچی سے مارچ کی قیادت کرتے ہوئے سکھر پہنچے تھے۔

جے یو آئی سربراہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ہم نے حکومت سے معاہدہ کیا ہی نہیں تو وہ ختم کیسے ہوگا؟

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔