ریجنل اسکول ڈیویلپمنٹ  یونٹس(آر ایس ڈی یوز )کے زیر نگرانی تمام اے کے ایچ ایس سکولوں کے ہم نصابی سرگرمیوں  کےمقابلوں  کی تقریب

 چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال جیسے دور افتادہ علاقے میں معیاری تعلیم کی سہولیات مہیا کرنا انتہائی دشوار ہے۔میں طلبہ کی صلاحیتوں اور اس ادارے کی معیاری تعلیم سے انتہائی متاثر ہوا۔ میں نےپہلی باراے کے ای ایس جیسا تعلیمی ادار ے کے اندر آکے اس کی سرگرمیوں کو دیکھا ہے جو انتہائی دورافتادہ اور پسماندہ دیہات میں علم کی روشنی ہرامیر وغریب کے دہلیز میں مہیا کرنے کی  کاوشوں میں مصروف ہے ۔یہ باتیں گزشتہ روزآغا خان ہائر سیکنڈری سکول سین لشٹ میں تینوں ریجنل اسکول ڈیویلپمنٹ  یونٹس(آر ایس ڈی یوز )کے زیر نگرانی تمام  آغا خان  ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں سے ہم نصابی سرگرمیوں کےمقابلوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ  کمشنر لوئر چترال عبدالولی خان نے  کہی۔انہوں نے کہا کہ یقیناً ایسے علاقوں میں علم کی روشنی پھیلانا صدقہ جاریہ ہے اس سلسلے میں اے کے ای ایس پی چترال کو کسی قسم کی بھی مدد در کار ہو تو چترال انتظامیہ کی خدمات ہر وقت دستیاب ہوں گے۔

تقریب کی صدارت  کرتے ہوئے صدر محفل سابق پریزیڈنٹ ریجنل کو نسل چترال صاحب نادرایڈوکیٹ نےآغا خان ایجوکیشن سروس کی تعلیمی  کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے ہم نصابی سرگرمیوں  کے انعقاد کو سراہا۔صدر محفل نے جیتنے والے طلبہ کی حواصلہ افزائی کے لئے 50 ہزار روپے نقد انعام عنایت کیا ۔

یاد رہے آغا خان ہائر سیکنڈری سکول سین لشٹ میںتینوں آرایس ڈی یو ز مستوج،بونی ،اورلوئر چترال کے مختلف سکولوں سے57  طلبہ نے حصہ لیا ۔ہر آرایس ڈی یو سے19طلبہ ریجنل سطح پر ہم نصابی سرگرمیوں یعنی قرأت،حمد،نعت،قومی ترانہ،ملی نغمہ،تقریر(اردو،انگریزی)مضمون(اردو،انگر یزی) اور کوئز کے کے مقابلے کے لئے منتخب کئے گئے  تھے۔۔ہر آر ایس ڈی یو سے منتخب طلبہ تمام ائٹمز میں مقابلے کے لیے چترال کے دور اُفتادہ علاقوں سے آکرنہایت جوش وخروش کے ساتھ شرکت کی ۔

ریجنل سطح کےاس پروگرام میں  اے کے ای ایس پی چترال کے جی ایم بریگیڈئر ریٹائرڈ خوش محمد اور جملہ سٹاف کے ساتھ بھاری تعداد میں معززیں وعمائدیں بھی تشریف فرما تھے۔اس پروگرام میں صاحب نادر ایڈوکیٹ مہمان خصوصی اوراسسٹنٹ کمشنر چترال عبدالولی صدر محفل کی نشستوں پر براجمان تھے ۔مقابلوں کو شفاف ،منصفانہ  اورغیر متنازعہ رکھنے کی نیت سے ہر ائٹم کے لیے خصوصی طور پر  ججز کودعوت دی گئی تھی۔جو گورنمنٹ وپرائیویٹ سکولوں کے ماہر مضمون اساتذہ اورمتعلقہ آئیٹم سے جانکاری رکھنے والے ماہرینپر مشتمل تھی۔ان میں ظہور الحق دانش پروفیسر انگلش چترال یونیورسٹی اورقاضی اخلاق الدین (ایم اے انگلش) ڈائریکٹر الفجر ایجوکیشن دروش کوانگریزی تقریر و مضمون نویسی،عطا حسین اطہرلیکچرر اردو آغا خان ہائر سیکنڈری سکول سین لشٹ اورظفر اللہ لیکچراردو لینگ لینڈ ہائر سیکنڈری سکول چترال کواردو مضمون نویسی وتقریر،اورمشہور لیجنڈری فنکار وموسیقار منصورعلی شباب اورمعروف ستار نوازبشارت باشا کو قومی ترانہ اورملی نغمےکے لیے منصف مقررکیا گیا۔جبکہ تلاوت ،حمد، نعت اور کوئز کے مقابلوں میں اول دوئم اور سوئم درجے کا فیصلہ لیکچرر رحمت حاصل ، قاری فدا الرحمٰن اور قاری نثار احمد کر رہے تھے۔ان مقابلوں میں  کمپیرنگ کے فرائض میران شاہ (آر ایس ڈی یو ہیڈ  لوئر چترال) اورآفتاب کریم (لیکچررآغا خان ہائر سیکنڈری سکول سوسوم )نےسرانجام دیئے۔۔

پروگرام کے ابتدائی حصے میں اے کے ای ایس پی چترال گلگت بلتستان کے جنرل منیجر بریگیڈیئر ریٹائرڈ خوش محمد  نے حاضرین کو ہم نصابی سرگرمیوں کے مقاصدبیان کرنے کے ساتھ ساتھ اے کے ای ایس پی چترال کے تعلیم کے میدان میں کاوشوں،معیار تعلیم اور چترال میں اس کے مثبت اثرات سے بھی آگاہ کیا۔انہوں نے حاضرین کو آغا خان ایجوکیشن سروس کے کوالٹی ایجوکیشن کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا  کہ یہ ادارہ بلا تفریق امیر غریب کے لئے یکسان معیاری تعلیم مہیا کررہا ہے۔ہمارے لئے یہ انتہائی فخر کی بات ہے کہ ہماری سرزمیں انتہائی مردم خیز ہے اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت زیادہ دماغی قوت بخشی ہے۔اگر انہیں موقع فراہم کیا جائے تو یہ نسل دنیا کے ہر کونے میں ہمارا نام روشن کرے گی۔ انہوں نے اپنی رائے کے بارے میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ امسال آغاخان ایجوکیش بورڈ کراچی پاکستان کے ٹاپ 20 طلبہ میں سے 9 طلبہ چترال کے ہیں ۔اور دوسری قابل فخر بات یہ کہ چترال کے لئے ایم بی بی ایس کے جوچھ مخصوص کوٹے ہیں ۔سال رواں میں جن طلبہ نے اس کوٹے میں کوالیفائی کرلیے ہیں ان میں چار طلبہ آغا خان ایجوکیشن سسٹم سے فارغ التحصیل ہیں۔ اورایک طالب علم جس کا نام سمیرا ذیشان ہے اورمیرٹ میں اس کی پوزیشن دوسری نمبر پہ ہے۔وہ بھی آغا خان ہائر سیکنڈری سکول کوراغ  سے میٹر ک کی سند یافتہ ہے ۔یہ اے کے ای ایس پی چترال کی معیاری تعلیم اور شاہراہ علم میں اس کی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ آغا خان ایجوکیشن سروس چترال معیاری تعلیم کوعام کرنے کی جدوجہد میں مصروف عمل ہے۔

پروگرام کے دوراں ہرآئیٹم کے مقابلے میں شریک طالب علم  نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا ۔ایک سے بڑھ کر ایک پرفارمنس دکھائی ۔اور حاضرین سے داد تحسین وصول کرتے رہے۔اسی دوراں تما م ججز صاحباں نے اپنے متعلقہ آئیٹم  کے طلبہ کی صلاحیتوں کا بغور مشاہدہ کیا ۔اورپروگرام کےاحتتام پر ہر آئیٹم میں پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن کا انتخاب کیا ۔ مہمان خصوصی ، صدر محفل ،ججز صاحباں اور دیگر شرکاء نے جیتنے والے طلبہ کے ساتھ دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں بھی میں اسناد اور ٹرافی تقسیم کئے  ۔

ہم نصابی سرگرمیوں کے اس مقابلے میں اے کے ای ایس پی چترال کے مختلف سکولوں کی پوزیشن کچھ یوں ہے۔

 

تیسری پوزیشن دوسری پوزیشن پہلی پوزیشن نام آئیٹم نمبر شمار

 

سکول آر ایس ڈی یو سکول آر ایس ڈی یو سکول آر ایس ڈی  یو
اویریک لوئر چترال موردیر بونی میراگرام2 مستوج تلاوت 1
بوزوند بونی برشگرام لوئر چترال شوست مستوج حمد 2
اویریک لوئر چترال لون بونی رامان مستوج نعت 3
شوست مستوج برشگرام لوئر چترال لون بونی قومی ترانہ 4
روئی لوئر چترال برشگرام لوئر چترال میراگرام2 مستوج ملی نغمہ 5
بوزوند لوئر چترال بریپ مستوج سوسوم لوئر چترال کوئز 6
روئی لوئر چترال میراگرام2 مستوج بوزوند بونی اردو تقریر 7
موردیر بونی میراگرام2 مستوج مڈک لشٹ لوئر چترال انگریزی تقریر 8
پرواک بونی سوسوم لوئر چترال میراگرام2 مستوج اردو مضمون نویسی 9
بونی بونی چپاڑی مستوج اویریک لوئر چترال انگریزی مضمون نویسی 10
               

 

 

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔