بونی میں اوارہ کتوں نے ایک ہفتے کے اندر بچے،خاتون اور بزرگ کو کاٹ لیا،عوامی حلقوں کاٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں اینٹی ریبیز انجکشن کی فراہمی کا مطالبہ

بونی (نمائندہ چترال ایکسپریس)بونی میں اوارہ کتوں نے ایک ہفتے کے اندر بچے،خاتون اور بزرگ کو کاٹ لیا،ٹی ایچ کیو ہسپتال بونی میں اینٹی ریبیز انجکشن نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین باری رقم خرچ کرکے پشاور سے انجکشن منگوانے پر مجبور،اوارہ کتوں کی بھرمار اور ہسپتال میں انجکشن کی عدم موجودگی کے نتیجے میں عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے،علاقے کے معتبرین نے ضلع کی واحد ہسپتال میں اس بنیادی دوا کی عدم دستیابی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر ہسپتال میں اس اہم انجکشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،بہ صورت دیگر کسی بھی افسوسناک حادثے کی صورت میں تمام تر زمہ داری عوامی نمائندوں اور محکمہ صحت کے حکام پر عائد ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔