رہبر کمیٹی اپرچترال دین کے نام پر سیاست کررہی ہے۔بابرعلی سینئررہنما پی ٹی آئی اپر چترال

اپر چترال بونی(نمائندہ چترال ایکسپریس) سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف اپر چترال بابر علی نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ رہبر کمیٹی بونی ضلع اپر چترال کی قیادت میں آل اپوزیشن پارٹیز پر مشتمل جلسے کی کال تمام عبادت گاہوں کو قرآن مجید کی بے حرمتی کے مذمت کے موضوع پر موصول ہوگئی تھی۔مگر جلسے میں اس اہم موضوع پر اُمت مسلمہ کو آگاہ کرنے اور اقوام عالم سے آئیندہ اسی قسم کی حرکات نہ کرنے کی تلقین کرنے کے بجائے تمام پارٹیز کے مقررین نے پی ٹی آئی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔حالانکہ قرآن مجید پر ہم سب لوگوں کا ایمان ہے مگر جلسے سے باشعور عوام کو معلوم ہوا کہ یہ لوگ دین کے نام پرسیاست کرتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قائد پاکستان تحریک انصاف ایک انتہائی دیانتدار،ایماندار لیڈر ہے۔پاکستان کی 72سالا تاریخ میں غیر ذمہ دارانہ طریقے سے بات کرنے والے لوگوں نے ملک کو مقروض کیا اُن ہی کی کردار کی وجہ سے ملک معاشی بدحالی کا شکار ہے۔اُنہوں نے اُمید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنقید کرنے والے افراد بے جا تنقید کرنے کے بجائے اپنی ماضی کی طرف ایک جھلک دیکھنے کی عادت فرمائیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔