یونیورسٹی آف چترال میں عالمی یوم انسانی حقوق کی تقریب منعقد کی گئی۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) گذشتہ روزعالمی یوم انسانی حقوق کے حوالے سے یونیورسٹی آف چترال میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔جس میں اس دن کے حوالے سے خصوصاًمقبوضہ جموں کشمیر میں مظلوم عوام پر مظالم ہونے والی انسانی حقوق کی پامالی پر مبنی ویڈیوز ڈاکومینٹریز دکھائی گئی۔ اس تقریب سے شعبہ سیاسیات کے چیرمین اور یونیورسٹی کے رجسٹرار بشارت حسین نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کے پس منظراوراقوم متحدہ کے ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہی دی۔
یونیورسٹی آف چترال کے پراجیکٹ ڈایریکٹرڈاکٹربادشاہ منیربخاری نے عالمی یوم انسانی حقوق پردنیاسے مطالبہ کیا کہ 80لاکھ سے زائد مسلمانوں کو مقبوضہ جموں کشمیر میں ان کی بنیادی حقوق دیے جائیں خصوصاً وہاں کے طالب علموں کو سکول،کالج اور یونیورسٹی جانے پرپابندی اٹھائی جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔