بدعنوانی کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے گونمنٹ ہائی سکول بمبوریت میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)بدعنوانی کے خلاف عالمی دن کی مناسبت سے ڈائیرکٹریٹ آف نیشنل اکاونٹیبلٹی بیورو خیبر پختونخوا کی ہدایت کے مطابق گونمنٹ ہائی سکول بمبوریت میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
اس تقریب میں اساتذہ،طلباء اور علاقے کے اکابرین نے شرکت کی۔پروگرام کا آغاز طالب علم منیب الرحمٰن نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔کیلاش طالب علم علامہ اقبال نے حمد شریف پیش کی۔حمد شریف کے بعد طالب علم فہام ربانی نے نعت پرھنے کی سعادت حاصل کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کے ٹیچر عبدالعزیز خان نے بدعنوانی کی ایک قسم ”سوشل کرپشن“ پہ اظہار خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف مالی بدعنوانی کو ہی بدعنوانی سمجھتے ہیں یہ صرف بدعنوانی کی ایک قسم ہے۔میکرو لول پہ ہم سب میں کسی نہ کسی حد تک کرپشن موجود ہے جسے ہمیں جڑ سے اکاڑ پھینکنا ہوگا۔تقریب سے مولانا شیخ الاسلام نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کسی بھی ملک کے لئے ناسور ہے۔جسکے خاتمے کے بغیر ملک کا ترقی کی راہ پہ گامزن ہونا ناگزیر ہے۔تقریب سے پرنسپل جی ایچ ایس بمبوریت محمد اجمل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اگر زور بردستی کی بجائے ذہن سازی سے کرپشن کا مقابلہ کریں زیادہ کارآمد ہوسکتا ہے۔
حسین احمدکے دعاء کے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔